فلم اور تفریح

ڈرگ کنکشن: ریا چکرورتی کی درخواست ضمانت منظور، بھائی شووک کی عرضی خارج

ریا چکرورتی کو بامبے ہائی کورٹ نے راحت دیتے ہوئے مشروط ضمانت دے دی ہے، تاہم ریا کے بھائی شووک چکرورتی کی درخواست ضمانت نامنظور کر دی گئی ہے

ریا چکرورتی / تصویر یو این آئی
ریا چکرورتی / تصویر یو این آئی 

ممبئی: سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پیدا ہونے والے ڈرگ کنکشن معاملہ میں کئی دنوں سے جیل میں قید بالی ووڈ کی اداکارہ ریا چکرورتی کو بڑی راحت ملی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے ریا کی درخواست ضمانت مشروط طور پر منظور کرلی ہے۔ وہیں ریا کے بھائی شووک کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ عدالت نے منشیات فروش باسط پریہار کی ضمانت کی عرضی بھی مسترد کر دی ہے۔

Published: undefined

ریا چکرورتی کو ایک لاکھ کے نجی مچلکہ پر ضمانت دی گئی ہے اور انہیں اپنا پاسپورٹ جمع کروانا ہوگا۔ علاوہ ازیں ریا کو ممبئی سے باہر جانے کے لئے منظوری لینی ہوگی۔ جب بھی ریا کو پوچھ گچھ کے لئے بلایا جائے گا انہیں حاضر ہونا ہوگا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ریا کو 8 ستمبر کو این سی بی نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشانت سنگھ راجپوت کے لئے منشیات کی خریداری کی تھی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریا اور اس کے بھائی کی متعدد منشیات فروشوں کے ساتھ بات چیت ہوتی تھی اور ان کی مبینہ چیٹ کی تفصیلات بھی منظر عام پر آئی تھیں۔

Published: undefined

این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت نے 11 ستمبر کو پانچ ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ اس کے بعد ان تمام ملزمان نے بامبے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 29 ستمبر کو بامبے ہائی کورٹ نے سبھی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔

Published: undefined

ریا پر این سی بی کی گرفت اس وقت سخت ہو گئی تھی جب ان کی منشیات سے متعلق چیٹ منظر عام پر آئی تھی۔ تاہم، ریا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی منشیات نہیں لی اور وہ ٹیسٹ کروانے کے لئے تیار ہیں۔ ریا اور شووک کے خلاف سنگین شواہد ملنے کے بعد این سی بی نے دونوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق این سی بی کی پوچھ گچھ میں ریا نے مبینہ طور پر بالی ووڈ کی بہت سی مشہور شخصیات کے ڈرگ کنکشن اور منشیات پارٹی کا انکشاف کیا۔ ریا نے منشیات کے معاملے میں دیپیکا پادوکون، سارہ علی خان اور رکول پریت کا نام لیا تھا اور این سی بی ان تینوں اداکاراؤں سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined