فیفا عالمی کپ

برازیل اور پرتگال نے اپنے اپنے میچ جیتے، کوریا نے یوراگوئے کو ڈرا پر روکا

جنوبی کوریا نے شاندار ڈیفنس کی بدولت جمعرات کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے مقابلے میں یوراگوئے کو ڈرا پر روک کر ایک اورحیرت انگیز نتیجے کو انجام دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ  کے مقابلوں میں برازیل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف سربیا  کی ٹیم کو صفر کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی ۔ دوسری جانب پرتگال نے مضبوط گھانا کی ٹیم کو دو گول کے مقابلے تین گولوں سے شکست دی  اور جنوبی کوریا نے یوراگوئے  کو ڈرا پر روکا ۔

Published: undefined

برازیل کی ٹیم کی میچ پر پوری گرفت نظر آئی اور اس نے سربیا پر مستقل دباؤ بنائے رکھا۔ سربیا کے گول کیپر نے شاندار دفاع کیا ۔ برازیل کے گولوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی تھی لیکن اس کے کھلاڑیوں کی دو شاٹ پول سے لگ کر باہر چلی گئیں ۔برازیل کی جانب سے  ریچلسن نے دونوں گول کئے اور دوسرا گول تو بائی سائکل کک کے ذریعہ جو کیا وہ قطر میں چل رہے فیفا عالمی کپ کا اب تک کا بہترین گول قرار دیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

پرتگال کے اور دنیا کے معروف کھلاڑی  رونالڈو نےپینالٹی کے ذریعہ گول کر کے اس بات پر مہر لگا دی کہ جس عالمی کپ میں بھی انہوں نے حصہ لیا ہے اس میں انہوں نے گل ضرور کیا ہے۔ گھانا کی  نوجوان ٹیم نے شاندار مقابلہ کیا لیکن پرتگال کے ہاتھوں وہ اپنا پہلا میچ ہار  گئے۔

Published: undefined

ادھر جنوبی کوریا نے شاندار ڈیفنس کی بدولت جمعرات کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ایچ مقابلے میں یوراگوئے کو ڈرا پر روک کر ایک اورحیرت انگیز نتیجےکو انجام دیا۔دو بار کے عالمی چیمپئن یوراگوئے اور 28ویں نمبر پر موجود جنوبی کوریا نے صفر گول کے ڈرا کے بعد ایک ایک پوائنٹ حاصل کیا۔

Published: undefined

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یوراگوے ڈیفنڈرڈیاگو گوڈن اور مڈفیلڈر فیڈریکو نے گول کرنے کی کوشش کی لیکن گیند نیٹ تک نہیں پہنچ سکی اور میچ 41,663 تماشائیوں کے سامنے 0-0 پر ختم ہوا۔

Published: undefined

یوراگوئے کے کپتان گوڈن نے پہلے ہاف کے اختتام سے عین قبل ہیڈر مارا لیکن گیند گول پوسٹ کے بائیں پول پر جالگی۔ دوسری جانب والورڈے نے آفیشل ٹائم کے آخری لمحات میں بال کو نیٹ تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن بال گول پوسٹ کے اوپری بار پر جالگی۔

Published: undefined

اپنی بائیں آنکھ کے فریکچوکو ڈھکنے کے لئے بلیک ماسک پہن کر کھیل رہے سان ہیونگ من نے جنوبی کوریا کو اچھی شروعات دلائی۔ ان کے ساتھی ہوانگ یوئی جو جنوبی افریقہ کے لیے کھاتہ کھولنے ہی والے تھے لیکن انہوں نے گول کے بالکل قریب آکر بال کو پوسٹ سے اونچا ماردیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined