تعلیم اور کیریر

دہلی یونیورسٹی کے دو نئے کیمپس بنانے کا فیصلہ، 26 ہزار نئی سیٹیں ہوں گی دستیاب

دہلی حکومت نے دہلی یونیورسٹی کے لیے دو نئے کیمپس بنائے جانے کو منظوری دے دی ہے، ان دونوں کیمپس میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورس کی 26 ہزار نئی سیٹیں طلبا کے لیے دستیاب ہوں گی۔

دہلی یونیورسٹی / آئی اے این ایس
دہلی یونیورسٹی / آئی اے این ایس 

دہلی میں انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ جیسے نصابوں کے لیے 26 ہزار نئی سیٹوں کا راستہ ہموار ہونے والا ہے۔ اس پیش قدمی کے تحت دہلی میں دو نئے کیمپس کو منظوری مل گئی ہے۔ یہ احاطہ امبیڈکر یونیورسٹی کے حصے ہیں جو پوری طرح سے ریاستی حکومت کے ذریعہ فنڈڈ ہے۔ دہلی میں یہ 26 ہزار سیٹیں بڑھانے پر تقریباً 2300 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

Published: undefined

دہلی میں 2.5 لاکھ طلبا سالانہ بارہویں پاس کر کے اسکولوں سے نکلتے ہیں۔ صلاحیت ہونے کے باوجود ان میں سے صرف ایک لاکھ بچوں کو ہی کسی یونیورسٹی میں داخلہ مل پاتا ہے۔ دہلی حکومت نے اس پر توجہ دیتے ہوئے اپنی یونیورسٹیوں کی صلاحیت کو بڑھانا شروع کیا ہے۔ اس سمت میں دہلی حکومت امبیڈکر یونیورسٹی کے دو نئے کیمپس تیار کروا رہی ہے۔ امبیڈکر یونیورسٹی کے طلبا کی موجودہ تعداد 4000 سے کچھ زیادہ ہے۔ دہلی کے دھیرپور اور روہنی میں دو نئے کیمپس کے بننے کے بعد یہاں 26 ہزار مزید طلبا داخلہ لے پائیں گے۔

Published: undefined

امبیڈکر یونیورسٹی کے روہنی کیمپس کو 1107.56 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا۔ یہ کیمپس 40 ایکڑ میں پھیلا ہوگا اور یہاں 10 ہزار سے زیادہ سیٹیں ہوں گی۔ وہیں، دھیر پور کیمپس 1199.02 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ اس کیمپس کا رقبہ 49 ایکڑ ہوگا اور یہاں 16 ہزار سے زائد طلبا مختلف کورسز میں داخلہ لے پائیں گے۔

Published: undefined

دونوں کیمپس میں ملٹی اسٹوری اکیڈمک بلاکس، کنونشن بلاک، ہیلتھ سنٹر، آڈیٹوریم، ایم ایل سی پی، ایڈمنسٹریٹو بلاک، لائبریری بلاک، امفیتھیٹر، گیسٹ ہاؤس، لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے الگ الگ ہاسٹل سمیت دونوں کیمپس میں مختلف طرح کے رہائشی یونٹس کی بھی تعمیر کی جائے گی۔

Published: undefined

دہلی کے امبیڈکر یونیورسٹی کے رہنی اور دھیرپور کیمپس کے لیے 2306.58 کروڑ روپے لاگت کے پروجیکٹ کو ایکسپنڈیچر فائنانس کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی ہے۔ یہ مالی رقم ان دونوں کیمپس کو عالمی سطحی انفراسٹرکچر کے مطابق تیار کرنے کے لیے ہے۔ تیار ہونے کے بعد یہاں مختلف کورسز میں 26 ہزار طلبا داخلہ لے سکیں گے۔

Published: undefined

دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے بتایا کہ حکومت دہلی میں ایسے اینوویٹو ایجوکیشنل اسپیس تیار کرنے پر توجہ دے رہی ہے جو طلبا کو بہتر ڈھنگ سے سیکھنے اور اپنے اہداف کو تیزی سے حاصل کرنے میں مدد کر سکیں۔ انھوں نے کہا کہ امبیڈکر یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں طلبا کی سبھی تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے الٹرا ماڈرن سہولیات تیار کی جائیں گی۔ منیش سسودیا نے کہا کہ تعلیم ہمیشہ سے حکومت کی ترجیح رہی ہے اور حکومت ہر طبقے کے بچے کو کوالٹی ایجوکیشن دینے کے اپنے ویژن کو پورا کرنے کے لیے ایجوکیشنل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا جاری رکھے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined