تعلیم اور کیریر

ذاکر حسین اسکول میں ’شکشا شری‘ ایوارڈ سے سرفراز پرنسپل ڈاکٹر معروف کا استقبالیہ

یوم اساتذہ کے موقع پر ڈاکٹر محمد معروف خاں کو اس ایوارڈ سے ’اِنڈو-نیپال سمرستا آرگنائزیشن‘ کی جانب سے نوازا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دہلی کے شمال مشرق علاقے جعفر آباد میں واقع ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خاں کو ’شکشا شری‘ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ یوم اساتذہ کے موقع پر انہیں اس ایوارڈ سے ’اِنڈو-نیپال سمرستا آرگنائزیشن‘ کی جانب سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی شہر کے مختلف اداروں اور تنظیموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ستائش و مبارکباد کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

Published: undefined

اسی سلسلے میں آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس دہلی کے صدر، نیلم دوا خانہ نیو سیلم پور اور یونانی سے وابستہ مختلف تنظیموں کے سربراہ حکیم امام الدین ذکائی نے ہمراہ مختلف مشاہیر کے پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان کو ڈاکٹر ذاکر حسین اسکول کے احاطہ میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی گل پوشی کی۔

Published: undefined

اس مختصر تقریب میں یکے بعد دیگرے کارکنان نے پھول اور گلدستہ پیش کیے۔ چند حضرات نے موصوف سے اپنے تعلقات اور ان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔ ڈاکٹرمحمد معروف نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام اعزازات آپ تمام اہلِ علاقہ کی دعاؤں، تعاون اور توقعات کا ثمرہ ہیں اور وہ مستقبل میں بھی سبھی لوگوں سے اسی طرح کی سرپرستی کرتے رہنے کی امید کرتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ پرنسپل ڈاکٹر محمد معروف خان کو یہ ایوارڈ ان کی 35سالہ تعلیمی اور تدریسی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ایوارڈ کے لئے دہلی شہر سے صرف محمد معروف کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایوارڈ دیئے جانے کا فیصلہ سابق وائس چانسلر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پروفیسر محمد شبیر کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول عملہ، سینئر اساتذہ اور نائب پرنسپل ریاض الحسن بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined