تعلیم اور کیریر

عجیب و غریب: بچوں نے ’گتے کے ڈبے‘ پہن کر دیا امتحان

کرناٹک میں یونیورسٹی سے قبل ہونے والے امتحان کے دوران نقل روکنے کے لئے تقریباً 50 طلبہ و طالبات کے سروں پر گتے کے ڈبے پہنا دیئے گئے جس کے بعد وہ سامنے تو دیکھ سکتے تھے لیکن دائیں یا بائیں نہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو: کرناٹک میں یونیورسٹی سے قبل ہونے والے امتحان کے دوران نقل روکنے کے لئے تقریباً 50 طلبہ و طالبات کے سروں پر گتے کے ڈبے پہنانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یہ اطلاع ہفتے کے روز ایک عہدیدار نے دی۔

Published: 19 Oct 2019, 3:19 PM IST

ہاویری کے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی ڈی پی آئی) نے بتایا، ’’بھگت پری یونیورسٹی کو ایک نوٹس جاری کر کے اپنے طلبا کو امتحان کے دوران نقل کرنے سے روکے کے لئے زبردستی گتے کا باکس (گتے کا ڈبا) پہنانے پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔‘‘ ہویری بنگلورو سے 335 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Published: 19 Oct 2019, 3:19 PM IST

یہ حیران کن واقعہ بدھ کے روز پیش آیا اور اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب جمعہ کے روز نجی کالج کے طلباء کے امتحان ہال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں طلباء گتے کے ڈبے پہنے امتحان دیتے نظر آ رہے ہیں۔ طلباء کمرہ امتحان میں معاشیات اور کیمسٹری کے امتحانات دے رہے تھے۔

Published: 19 Oct 2019, 3:19 PM IST

عہدیدار نے مزید کہا، ’’وجہ چاہے جو بھی بھی ہو، انہیں (طلبا) تحریری امتحان کے دوران ڈبے پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ ہماری طرف سے ایسا کوئی مشورہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی ایسا کوئی اصول ہے۔‘‘

Published: 19 Oct 2019, 3:19 PM IST

تاہم، طلبا سانس لے سکیں اور دیکھ سکیں اس کے لئے ڈبوں کو سامنے کی طرف سے کاٹ دیا گیا تھا لیکن وہ بینچ پر بیٹھے دیگر طلبا کی جوابی کاپی کو دیکھنے کے لئے اپنا سر بائیں یا دائیں ہلا نہیں سکتے۔

Published: 19 Oct 2019, 3:19 PM IST

اس واقعے پر ریاستی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدام ناقابل قبول ہیں۔ کمار نے ٹوئٹ کیا، ’’کسی کو بھی اس بات کا کوئی حق نہیں ہے کہ وہ طلباء کے ساتھ جانوروں کی طرح برتاؤ کرے۔ اس بے حیائی سے جلد ہی نمٹا جائے گا۔‘‘

Published: 19 Oct 2019, 3:19 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Oct 2019, 3:19 PM IST