تعلیم اور کیریر

دہلی فسادات: متاثرہ دسویں، بارہویں کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

سی بی ایس ای نے شمال مشرقی دہلی کے طلبا کے لئے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے، اب ان علاقوں میں 12 ویں کے امتحانات 31 مارچ سے شروع ہوں گے اور 14 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای)نے شمال مشرقی دہلی میں فسادات کے سبب امتحانات ملتوی کر دی تھیں۔ دسویں اور بارہویں کی بورڈ کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سی بی ایس ای کے سبب ملتوی دسویں کی امتحان 21 سے 30 مارچ تک ہوں گی جبکہ 12 ویں کے امتحان 31 مارچ سے 14 اپریل کے درمیان ہوں گی۔

Published: 10 Mar 2020, 9:30 AM IST

یہ امتحان ان تمام طلبہ کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں جو شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے سبب بورڈ کے امتحانات کے متعینہ دن امتحان نہیں دے سکے تھے۔ سی بی ایس ای نے کہا کہ طلبہ سے 14 مارچ تک اپنے اپنے اسکولوں سے اس بارے میں رابطہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ سی اے اے اور این آر سی کے مخالف مظاہروں کے سبب شمال مشرقی دہلی میں بورڈ کے امتحانات کے دوران تشدد کے کئی واقعات ہوئے تھے۔ اسی کے پیش نظر سی بی ایس ای نے کچھ امتحانات ملتوی کر دیے تھے۔

Published: 10 Mar 2020, 9:30 AM IST

نئے جاری ہونے والے نئے شیڈول کے مطابق سی بی ایس ای کی 12 ویں جماعت کے لئے فزکس کا امتحان 31 مارچ کو ہوگا، جب کہ 12 تاریخ کا انگلش الیکٹیو اور کور کا پرچہ یکم اپریل کو ہوگا۔ اس کے علاوہ کیمسٹری کا امتحان 4 اپریل کو، سنسکرت کا امتحان 7 اپریل کو، ہسٹری 9 اپریل کو، اکاؤنٹنس 11 اپریل کو اور پولیٹیکل سائنس کا پرچہ 14 اپریل کو ہوگا۔

ئے شیڈول کے مطابق سی بی ایس ای 10 ویں بورڈ انگلش کا پرچہ اب 21 مارچ کو ہوگا۔ اس کے علاوہ 24 مارچ کو سائنس کا، 27 مارچ کو سنسکرت کا اور 30

مارچ کو ہندی کا پرچہ ہوگا۔

Published: 10 Mar 2020, 9:30 AM IST

سی بی ایس ای نے ان امتحانی مراکز کی فہرست بھی جاری کردی ہے جہاں 26 فروری، 27 فروری، 28 فروری اور 29 فروری کو امتحانات منسوخ کر دیئے گئے تھے۔ اب ان امتحانی مراکز کے طلباء نئے شیڈول کے مطابق امتحان دے سکیں گے۔ اس کے علاوہ، جن طلبا کے امتحانی مراکز دوسرے علاقوں میں تھے ، لیکن وہ اپنے علاقے میں تشدد کی وجہ سے امتحان نہیں دے سکے، ایسے طلباء بھی امتحان دے سکیں گے۔ ایسے طلبا 14 مارچ تک اپنے اسکولوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سی بی ایس ای نے اسکولوں سے 16 مارچ تک ایسے طلبا کی فہرست فراہم کرنے کو کہا ہے۔

Published: 10 Mar 2020, 9:30 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Mar 2020, 9:30 AM IST