تعلیم اور کیریر

دہلی یونیورسٹی: ڈوسو الیکشن کے لئے ووٹنگ 12 ستمبر کو

دلی یونیورسٹی رجسٹرار کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈوسو الیکشن کے لئے نامزدگیاں بدھ کے روز 4 ستمبر کو دوپہر تین بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: دلی یونیورسٹی طلبا یونین (ڈی یو ایس یو) کے عہدیداروں اور مرکزی کونسل 20۔2019 کے لئے ووٹنگ 12 دسمبر کو ہوگی۔

Published: undefined

دلی یونیورسٹی رجسٹرار کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈوسو الیکشن کے لئے نامزدگیاں بدھ کے روز 4 ستمبر کو دوپہر تین بجے تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ اسی دن کاغذات نامزدگی کی جانچ کے امیدواروں کے ناموں کی فہرست چھ بجے تک جاری کردی جائے گی۔

Published: undefined

جمعرات پانچ ستمبر کو 12 بجے تک نامزدگیاں واپس لی جاسکیں گی۔ چناؤ لڑنے والے امیدواروں کے ناموں کی آخری فہرست پانچ ستمبر کو شام پانچ بجے جاری کی جائے گی۔ بارہ ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ کالجوں میں ووٹنگ کا وقت صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے اور شام کے وقت دوپہر تین بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک کی جاسکے گی۔ ووٹوں کی گنتی کی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Published: undefined

ڈوسو کے عہدیداروں کے لئے کاغذات نامزدگی چیف الیکشن افسر کے دلی یونیورسٹی نارتھ کیمپس کے دفتر میں جمع کرائے جاسکیں گے۔ مرکزی کونسل کے عہدے کے لئے انتخاب لڑنے والے امیدوار پرچہ نامزدگی متعلقہ کالجوں اور محکموں میں جمع کرائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس