تعلیم اور کیریر

سی بی ایس ایس 12ویں جماعت کے امتحانات منسوخ، اب نتائج کس بنیاد پر جاری ہوں گے؟

کورونا کے دور میں امتحانات کرانا جہاں کئی طلبا اور والدین کی فکر کا باعث تھا وہیں اب امتحانات کی منسوخی نے بھی متعدد طلبا کو پریشان کر دیا، جانیں کیوں؟

علامتی تصویر / Getty Images
علامتی تصویر / Getty Images Hindustan Times

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے منگل کے روز سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بعد مختلف ریاستوں کے تعلیمی بورڈ بھی اس سمت میں فیصلہ لینے والے ہیں۔ سی بی ایس ای کے علاوہ آئی سی ایس ای نے بھی اپنے بورڈ امتحانات کو منسوخ کر دیا ہے۔ اب امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کئی ریاستوں کے تعلیمی بورڈ بھی ایسا ہی اقدام اٹھا سکتے ہیں اور بچوں کو اسسمنٹ کی بنیاد پر نمبرات فراہم کر دئے جائیں گے۔

Published: undefined

کورونا کے دور میں امتحانات کرانا جہاں کئی طلبا اور والدین کی فکر کا باعث تھا وہیں اب امتحانات کی منسوخی نے بھی متعدد طلبا کو پریشان کر دیا ہے۔ دراصل، ابھی تک تو بچے یہ سوچ کر بھی پریشان تھے کہ کہیں اچانک امتحانات کرانے جانے کا فیصلہ نہ لے لیا جائے، تاہم یہ خدشہ اب دور ہو چکا ہے اور حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب امتحان نہیں لئے جائیں گے۔ بچوں کے ذہن میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ امتحانات منسوخ ہونے کے بعد انہیں نمبردات کس فارمولہ کے تحت دئے جائیں گے۔

Published: undefined

تاحال سی بی ایس ای نے حتمی طور پر کوئی فارمولہ تیار نہیں کیا ہے جبکہ حکومت نے یہ فیصلہ بورڈ پر چھوڑ دیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ 11ویں اور 12ویں کے انٹرنل اسسمنٹ کی بنیاد پر ان کے فائنل نمبرات طے ہوں گے۔

Published: undefined

امتحانات منسوخ ہونے کے بعد بھی کوئی اسٹوڈنٹ اگر امتحان دینے کا خواہاں ہے تو اس کے لئے آپشن دیا جائے گا۔ تاہم جب کورونا کے حالات سازگار ہوں گے تبھی امتحانات لینے کا انتظام کیا جائے گا۔ امتحانات میں جب بچوں کو نمبر حاصل ہو جائیں گے اور وہ اس سے مطمئن نہیں ہوں گے تو وہ تحریری امتحان کے لئے درخواست پیش کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے کیا اصول ہوں گے اس حوالہ سے بورڈ جلد ہی جاری کر دےگا۔

Published: undefined

بارہویں کے بعد بچوں کی سب سے بڑی پریشانی گریجوایشن میں داخلہ کی ہوتی ہے۔ بچوں کو اب یہ فکر ہے کہ انہیں کالج میں کس طرح داخلہ ملے گا اور کہیں ان کا سال بےکار تو نہیں چلا جائے گا۔ حکومت نے اب امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا ہے تو نتائج جولائی کے اواخر تک جاری کئے جائیں گے اور اگر اگست تک تنائج آتے ہیں تو اسی بنیاد پر بچوں کو کالج میں داخلہ کے لئے اپلائی کرنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined