DW

جاپان: ہیلتھ سپلیمنٹس کی وجہ سے 5 افراد ہلاک، متعدد بیمار

دوسری جانب جاپان کی وزارت صحت کے مطابق یہ ہیلتھ سپلیمنٹس حالیہ اموات کی وجہ ہیں اور ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

جاپان: ہیلتھ سپلیمنٹس کی وجہ سے 5 افراد ہلاک، متعدد بیمار
جاپان: ہیلتھ سپلیمنٹس کی وجہ سے 5 افراد ہلاک، متعدد بیمار 

ان ہیلتھ سپلیمنٹس کے اجزا میں بینیکوجی نام کی ایک پھپھوندی شامل ہے جو مبینہ طور پانچ افراد کی موت اور دیگر سوا سو لوگوں کی بیماری کی وجہ ہے۔جاپانی حکام کی جانب سے کل بروز ہفتہ ایک دوا ساز کمپنی پر چھاپہ مارا گیا۔ مبینہ طور پر اس کمپنی کے ہیلتھ سپلیمنٹس کے استعمال سے پانچ افراد ہلاک اور سو سے زائد کو ہسپتال میں بھرتی ہونا پڑا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق صحت کے شعبے سے منسلک تقریبا ایک درجن کے قریب اہلکاروں نے کوبایشی فارماسیوٹیکل کمپنی کے اوساکا پلانٹ پر چھاپہ مارا۔

Published: undefined

اس کمپنی کے جس سپلیمنٹ کے بارے میں جانچ پڑتال کی جارہی ہے وہ ایک گلابی رنگ کی گولی ہے، جسے بینیکوجی کولیسٹ ہیلپ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ گولی انسانی جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اس گولی کے اہم اجزا میں ایک لال رنگ کی پھپھوندی شامل ہے جس کا نام بینیکوجی بتایا جارہا ہے۔

Published: undefined

متعلقہ کمپنی کا بیانیہ یہ ہے کہ انہیں انہلاکتوں اور بیماری کی وجہ کے متعلق ابھی کوئی علم نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اس سپلیمنٹ کے سائیڈ افیکٹس میں گردوں کا فیل ہونا بھی شامل ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ فی الحال جاپان کی حکومت کی مدد سے دوا کے مضر اثرات کی بابت چھان بین کرنے میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

بینیکوجی، کب، کہاں اور کیسے؟

ہالانکہ بینیکوجی نامی یہ مولڈ کئی دوائیوں میں سالوں سے استعمال ہورہی ہے تاہم اس کے منفی اثرات 2023 میں سامنے آنا شروع ہوئے۔ کوبایشی فارماسیوٹیکل نے اس گولی سے جڑے صحت کے مسائل کی رپورٹس کے دو ماہ بعد 22 مارچ کو اس گولی کو مارکیٹس سے واپس منگوانا شروع کر دیا تھا۔ اس کمپنی کے صدر اکیریو کوبیاشی نے جلد حفاظتی اقدامات نا اٹھا سکنے پر معذرت بھی کی۔

Published: undefined

اس دوا ساز کمپنی کے مطابق اس نے پچھلے تین سالوں میں ان گولیوں کے ایک ملین سے زیادہ پیکٹ فروخت کیے ہیں۔ یہ دوا عوام کے علاوہ دیگر مینوفیکچررز کو بھی فروخت کی جاتی رہی ہے۔ دوسری جانب جاپان کی وزارت صحت کے مطابق یہ ہیلتھ سپلیمنٹس حالیہ اموات کی وجہ ہیں اور ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined