ثقافت

’پُروانچل ہندوستان کی تہذیب و ثقافت کا گہوارا‘

دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس میں ثقافتی میلے ’ماٹی‘ کے دوسرے مرحلے کا شاندار انعقاد

تصویر محمد تسلیم
تصویر محمد تسلیم 

نئی دہلی: راجدھانی کے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس میں پروانچل ثقافتی میلے ’ماٹی‘ کے دوسرے مرحلے کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ میلے میں پروانچل کی تہذیب و تمدن، رسم و رواج کی جھلک نمایاں ہوئی۔

میلے میں جہاں ایک جانب پروانچل کی تہذیب کو رقص، موسیقی کے ذریعہ پیش کیا گیا تووہیں دوسری جانب پروانچل کی تہذیب و تمدن، رسم و رواج پر پینل ڈسکشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔ میلے میں پروانچل کی ثقافت پر مبنی ایک سمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں مہمانان خوصوصی سابق مرکزی وزیر عارف محمد خان، راجیہ سبھا سکریٹری دیش کمار ورما اور سابق آئی پی ایس آفیسر وبھوتی نارائن رائے نے شرکت کی۔

نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے سینئر صحافی جے شنکر گپتا نے سبھی مہنانان خصوصی کا استقبال کرتے ہوئے پروانچل میں شامل سبھی علاقوں کا تعروف پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر عارف محمد خان نے کہا کہ پروانچل ہندوستان کی تہذیب و ثقافت کا گہوارا ہے، یہاں ہندوستان کی تہذیب و ثقافت کی ایسی ایسی مثال دیکھنے کو ملتی ہیں جو ہندوستان کے دوسرے حصوں میں نہیں ملتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پروانچل نہ صرف ہندوستان کی تہذیب بلکہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی بھی ایک مثال ہے۔

Published: 30 Dec 2018, 6:10 PM IST

عارف محمد خان نے ملک کے موجودہ حالت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ملک میں کچھ سیاسی جماعتیں ملک کی اس گنگا جمنی تہذیب کو ختم کرنے کی کو ششیں انجام دے رہی ہیں، اس لیے موجودہ دور میں ملک میں آپسی بھائی چارا قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا اس ثقافتی میلے کی منعقدہ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس میلے کو منعقد کرنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے پروانچل کی تہذیب و تمدن اور رسم رواج کو ایک پلیٹ فارم پر پیش کیا۔سابق آئی پی ایس وبھوتی رائے نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پروانچل کے لوگوں نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے، میں خود کو پروانچل کا کہلانے میں اپنے آپ میں فخر محسوس کرتا ہوں۔ جس کے بعد ڈاکٹر عزیز احمد اور پروفیسرجیتندر کمار نے اردو اور ہندی کے معروف پروانچل کے شعرائے کرام فراق گورکھپوری، ہرونشن رائے بچن، کیفی اعظمی، مجروع سلطان پوری، بیکل اتساہی کی غٖزلیں پیش کیں، جس سے سن کر سامعین مسحور ہوگئے۔ جس کے بعد ایک اعزازی تقریب ’ماٹی سمّان‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں پروانچل کی شخصیات معروف اداکارہ شبانہ اعظمی، اور میرا پرساد کو اعزاز سے نوازا گیا۔

Published: 30 Dec 2018, 6:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Dec 2018, 6:10 PM IST