کرکٹ

ڈبلیو پی ایل: مندھانا کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور وومن کو ملی پہلی فتح، یوپی واریرس وومن کو 5 وکٹ سے دی شکست

136 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے جب آر سی بی کی بلے باز اتریں تو ایک بار پھر کپتان مندھانا نے مایوس کیا، وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>کنیکا آہوجہ</p></div>

کنیکا آہوجہ

 

تصویر سوشل میڈیا

ڈبلیو پی ایل کے پہلے سیزن میں اپنی پہلی جیت کے لیے ترس رہی اسمرتی مندھانا کی کپتانی والی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو وومن کو آخر کار آج جیت حاصل ہو ہی گئی۔ لگاتار پانچ شکست کے بعد بنگلور نے یوپی واریرس وومن کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر اپنے لیے خوشی کا موقع حاصل کیا۔ پورے ٹورنامنٹ میں خراب گیندبازی کی وجہ سے میچ گنوانے والی بنگلور نے آخر کار گیندبازی میں بہتری کی اور یوپی واریرس کو صرف 135 رن پر روکنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ اس کے بعد 20 سالہ ہندوستانی بلے باز کنیکا آہوجا اور رچا گھوش کی بہترین اننگ نے آر سی بی کو بارہ گیند رہتے جیت دلا دی۔

Published: undefined

آج میچ میں ٹاس آر سی بی کی کپتان مندھانا نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلہ کو صوفی ڈیوائن اور میگن شٹ نے صحیح ثابت کیا کیونکہ ان دونوں نے مل کر شروعاتی تین وکٹ محض پانچ رن پر ہی گرا دیے۔ پھر کرن نوگیرے (22 رن) اور گریس ہیرس (46 رن) نے یوپی واریرس کو کچھ بہتر حالت میں پہنچانے کی کوشش کی۔ لیکن دیپتی شرما (22 رن) اور صوفی ایکلیسٹن (12 رن) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ پائیں۔ پوری ٹیم 19.3 اوورس میں 135 رنوں پر پویلین لوٹ گئی۔ سب سے زیادہ تین وکٹ ایلس پیری نے لیے جبکہ دو دو وکٹ ڈیوائن اور شوبھنا آشا نے حاصل کیے۔ ایک ایک وکٹ میگن شٹ اور شرینکا پاٹل کو بھی ملے۔

Published: undefined

136 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے جب آر سی بی کی بلے باز اتریں تو ایک بار پھر کپتان مندھانا نے مایوس کیا۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئیں، لیکن صوفی ڈیوائن (14 رن) اور ایلس پیری (10 رن) کے بعد ہیتھر نائٹ (24 رن) اور کنیکا آہوجا (46 رن) نے آر سی بی کو جیت کی طرف گامزن کر دیا۔ آخر میں رچا گھوش نے ناٹ آؤٹ 31 رن بنا کر ٹیم کی جیت پر مہر لگا دی۔ کنیکا آہوجا کو ان کی بہترین بلے بازی کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یوپی کی طرف سے سب سے زیادہ 2 وکٹ دیپتی شرما نے لیے، جبکہ گریس ہیرس، صوفی ایکلیسٹن اور دیویکا ویدیہ نے ایک ایک وکٹ لیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined