کرکٹ

عالمی کپ 2023: ہاردک پانڈیا کے ٹخنے میں سوجن، اگلے تین میچ کھیلنا مشکل

ہاردک پانڈیا 19 اکتوبر کو پونے میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے گیندبازی کے دوران فالو اَپ کے دوران پھسل گئے تھے اور پھر وہ دوبارہ گیندبازی نہیں کر سکے، ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج چل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ہاردک پانڈیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہاردک پانڈیا، تصویر آئی اے این ایس

 

کرکٹ عالمی کپ میں ہندوستان کی کارکردگی اب تک زبردست رہی ہے۔ اس نے اب تک کھیلے گئے اپنے سبھی 5 میچوں میں جیت حاصل کی ہے اور ٹورنامنٹ کی واحد ایسی ٹیم ہے جسے ایک بھی شکست نہیں ملی۔ پھر بھی ہندوستانی ڈریسنگ روم میں سب کچھ اچھا نہیں چل رہا۔ ٹیم کے لیے اور ہندوستانی کرکٹ شیدائیوں کے لیے اس وقت سب سے بڑی فکر ہاردک پانڈیا کو لے کر ہے زخمی ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ آئندہ 3 میچوں میں بھی ان کا کھیلنا ممکن نہیں۔

Published: undefined

ہندوستان اپنا اگلا مقابلہ 29 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا اور امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ ہاردک اس میچ میں پلیئنگ 11 کا حصہ رہیں گے۔ لیکن اب تک ہاردک پانڈیا صحت مند نہیں ہو پائے ہیں۔ ہاردک 19 اکتوبر کو پونے میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے گیندبازی کے دوران فالو اَپ کے دوران پھسل گئے تھے اور پھر دوبارہ گیندبازی نہیں کر سکے۔ ہاردک کو ٹخنا مڑ گیا تھا جس کے علاج کے لیے وہ گزشتہ پیر کے روز بنگلورو میں این سی اے (نیشنل کرکٹ اکیڈمی) کو رپورٹ کیا تھا۔ اب ان کے انگلینڈ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے بھی دور رہنے کا امکان ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاردک کے ٹخنے میں گریڈ 1 لگمنٹ ٹیئر ہے۔ سوجن کافی بڑھا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے انھیں درد بھی ہے۔ حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ ہاردک کو فریکچر نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ این سی اے کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پانڈیا کی چوٹ سنگین ہو سکتی ہے۔ این سی اے میں نتن پٹیل کی قیادت میں میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے اور ہاردک کی صحت یابی میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ پوری طرح فٹ ہونے کے بعد ہی این سی اے انھیں ریلیز کرے گا۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کو این سی اے کی میڈیکل ٹیم نے مطلع کیا ہے کہ وہ ہاردک کو جلد ہی میدان پر واپس لانے کے لیے پُرامید ہیں۔ ٹیم فی الحال ہاردک کی جگہ کسی دیگر کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔ کپتان روہت شرما اور کوچ راہل دراوڑ ہاردک کی صحت یابی کا انتظار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined