کرکٹ

خواتین عالمی کپ: ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو 155 رن سے شکست دی

اسمرتی مندھانا اور ہرمن پریت کور کی شاندار سنچریوں اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ انداز میں 155 رن سے شکست دی

تصویر ٹوئٹر / @BCCI
تصویر ٹوئٹر / @BCCI 

ہیملٹن: اسمرتی مندھانا (123) اور ہرمن پریت کور (109) کی شاندار سنچریوں اور پھر گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے یہاں سنیچر کے روز 2022 آئی سی سی خواتین عالمی کپ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ انداز میں 155 رن سے شکست دی۔

Published: undefined

دفاعی رنر اپ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور تجربہ کار بلے بازوں اسمرتی اور ہرمن پریت کی شاندار سنچریوں کی بدولت 50 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 317 رن بنائے۔ بعد میں ہندوستان کے گیند بازوں نے جارحانہ گیند بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 40.3 اوورز میں 162 رنز پر سمیٹ دیا۔ تاہم ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی رہی۔ ٹیم کی پہلی وکٹ 100 کے اسکور پر گری لیکن اس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے عمدہ گیندبازی کرتے ہوئے 62 رن کے اندر ہی ویسٹ انڈیز کو ڈھیر کر کے میچ اپنے نام کیا۔

Published: undefined

ہندوستان کے لیے اسنیہ رانا نے 9.3 اوور میں 22 رن دے کر تین وکٹ اور میگھنا سنگھ نے چھ اوور میں 27 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ جھولن گوسوامی، راجیشوری گائیکواڑ اور پوجا وستراکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسمرتی اور ہرمن پریت نے سنچریاں مکمل کیں ۔ اسمرتی نے 119 گیندوں میں 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے جبکہ ہرمن پریت نے 107 گیندوں میں 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 109 رنز کی سنچری اننگز کھیلی ۔ اسمرتی کو 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔

Published: undefined

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم گیندبازی میں ناکام ثابت ہوئی ۔ بلے بازی میں صرف ڈینڈرا ڈوٹن اور ہیلی میتھیوز نے رن بنائے ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت داری کی۔ ڈینڈرا نے 46 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار 62 رنز بنائے جبکہ ہیلی نے 36 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے تعاون نہیں دیا۔ گیندبازی میں انیسہ محمد نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

ہندوستان کی ٹیم کو اس بڑی جیت سے نہ صرف دو پوائنٹس ملے ہیں بلکہ اسے نیٹ رن ریٹ میں بھی کافی فائدہ ہوا ہے۔ اب وہ تین میچوں میں دو جیت اور ایک ہار کے ساتھ چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ +1.333 ہے۔ دوسری طرف، آسٹریلیا دونوں میچ جیتنے کے بعد چار پوائنٹس اور +1.061 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined