کرکٹ

ویمنز ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان کو سیمی فائنل میں مضبوط آسٹریلیا کے خلاف اپنی کمیوں کو دور کرنا ہوگا

نشیب و فراز والے لیگ اسٹیج کے بعد، ہندوستانی ٹیم جمعرات (23 فروری) کو خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کرے گی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر / @BCCIWomen</p></div>

تصویر ٹوئٹر / @BCCIWomen

 

کیپ ٹاؤن: نشیب و فراز والے لیگ اسٹیج کے بعد، ہندوستانی ٹیم جمعرات کو خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کرے گی۔

Published: undefined

ہرمن پریت کور کی ٹیم نے لیگ مرحلے میں بھلے ہی چار میں سے تین میچ جیتے ہوں، لیکن ان کی کارکردگی اوسط درجے کی رہی ہے۔ ہندوستانی خواتین پانچ ٹیموں کے گروپ بی میں دوسرے نمبر پر رہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ میں ان کی خامیاں کھل کر سامنے آئیں۔ انگلینڈ کو 151 رنز پر روکنے کے بعد بھی ہندوستانی ٹیم ہدف سے 11 رنز دور تھی۔ اس ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والی اوپنرز اسمرتی مندھانا (52) اور ریچا گھوش (47) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز انگلینڈ کے خلاف تیز رنز نہیں بنا سکی۔ ٹاپ آرڈر کی کمزوری پورے ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے لیے پریشانی کا باعث رہی ہے اور ہرمن پریت کی ٹیم کرو یا مرو کے مقابلے میں اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

Published: undefined

بہت زیادہ ڈاٹ بالز کھیلنا اور ریچا گھوش کے علاوہ کسی کھلاڑی کا چھکا نہ لگانا بھی اس سیمی فائنل سے پہلے ہندوستان کو ایک کمزور ٹیم ثابت کرتا ہے۔ دھماکہ خیز اوپنر شیفالی ورما اور کپتان ہرمن پریت توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہیں۔ ہرمن پریت ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو بڑے میچ میں دباؤ کو سنبھال سکتی ہیں اور انہیں ایسا کرنے کا اس سے بہتر موقع نہیں ملے گا۔ پاکستان کے خلاف میچ جیتنے والی نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد جمیمہ روڈریگز اس میچ میں واپس ٹریک پر آنا چاہیں گی۔

Published: undefined

رینوکا سنگھ اب تک ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی بہترین گیند باز رہی ہیں۔ ہندوستان بھلے ہی انگلینڈ کے خلاف ہار گیا ہو، لیکن رینوکا نے وہاں صرف 15 رنز دے کر پانچ وکٹ لیے۔ رینوکا کے ساتھ، اسپن کا محاذ دپتی نے سنبھالا ہے، جو شاید آئرلینڈ کے خلاف گیند کرنے والے واحد اوور میں مہنگا ثابت ہوا ہو لیکن ٹورنامنٹ میں کافی کفایتی رہا ہے۔ رادھا یادو، پوجا وستراکر اور راجیشوری گائیکواڈ کو بھی آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیم کے خلاف اپنی بالنگ میں نظم و ضبط لانا ہو گا، ورنہ ہندوستانی حملے سے آشنا بیتھ مونی اور ٹاہلیا میک گرا جیسے بلے بازوں سے لیس آسٹریلیائی بیٹنگ ناکوں چنے چبوا سکتی ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اپنے تمام لیگ مرحلے کے میچز جیت لیے ہیں اور پانچ بار کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن چھٹا خطاب جیتنے کی مضبوط دعویدار ہے۔ بھلے ہی ہندوستان نے پچھلے دو ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں آسٹریلیا کو شکست دی ہے، لیکن ناک آؤٹ میچوں میں ہندوستان کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined