کرکٹ

کرکٹ عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو عالمی کپ مقابلے میں جمعہ کو یکطرفہ انداز میں سات وکٹ سے شکست دے دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نوٹنگھم: تیزگیندباز اوشن تھامس (27 رن پر 4 وکٹ) اور کپتان جیسن ہولڈر (42 رن پر 3 وکٹ) کی خطرناک گیندبازی اور جارح سلامی بلے باز کرس گیل (50) کی شاندار نصف سنچری سے ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو عالمی کپ مقابلے میں جمعہ کو یکطرفہ انداز میں سات وکٹ سے شکست دے دی۔

Published: undefined

دو مرتبہ کی سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 21.4 اوور میں 105 رن سمیٹنے کے بعد 13.4 اوور میں ہی تین وکٹ پر 108 رن بنا کر عالمی کپ میں جیت کے ساتھ آغاز کیا۔ پاکستان کو اس طرح ون ڈے میں مسلسل 11 ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نے مایوس کن بلے بازی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد اس کے گیند بازوں کے پاس دفاع کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں رہ گیا۔

Published: undefined

کرس گیل نے صرف 34 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے شاندار 50 رن بنائے۔ ان کی ون ڈے میں یہ مسلسل چھٹی نصف سنچری تھی اور وہ مسلسل چھ نصف سنچری بنانے کے معاملے میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے۔ پاکستان کے جاوید میانداد کے نام مسلسل نو نصف سنچری کا عالمی ریکارڈ ہے۔

Published: undefined

گیل نے اپنی ٹیم کوشاندار شروعات دی اور چوتھے اوور میں حسن علی کی گیندوں پر مسلسل دو چھکے لگائے۔انہوں نے 10 ویں اوور میں وہاب ریاض کی گیندوں پر ایک چھکا اور دو چوکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز کا پہلا وکٹ 36 کے اسکور پر گرا جب شائی ہوپ کو محمد عامر نے آؤٹ کیا۔

Published: undefined

عامر ہی کچھ متاثر کن گیندبازی کرتے نظر آئے اور پاکستان کے پاس اگر ایک اچھا سکور ہوتا تو عامر ویسٹ انڈیز کو مشکل میں ڈال سکتے تھے۔ عامر نے ڈیرن براوو کو صفر اور پھر گیل کو بھی اپنا شکار بنایا۔ گیل کا وکٹ ٹیم کے 77 کے اسکور پر گرا۔ نکولس پورن نے 19 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 34 رن بنا کر ویسٹ انڈیز کو 14 ویں اوور میں جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔ پورن نے وہاب ریاض کی گیند پر جیت کا چھکا مارا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے چھ اوور میں 26 رن پر تین وکٹ لئے۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

پاکستان نے اس طرح اکتوبر 1987 سے مارچ 1988 تک مسلسل 10 ون ڈے ہارنے کے اپنے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ اس کی مسلسل 11 ویں ون ڈے شکست دی۔ پاکستان کی ناقص کارکردگی ورلڈ کپ میں بھی جاری رہی اور اس کی ٹیم ٹاس ہارنے کے بعد پہلے کھیلتے ہوئے 22 اوور کے اندر ہی سمٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے فخرالزمان اور بابر اعظم نے سب سے زیادہ 22-22 رن بنائے جبکہ محمد حفیظ نے 16 اور 10 ویں نمبر کے بلے باز وہاب ریاض نے 18 رن بنائے۔

Published: undefined

اپنا پہلا عالمی کپ کھیل رہے 22 سال کے تیزگیندباز اوشن تھامس نے 5.4 اوور میں 27 رن دے کر چار وکٹ، کپتان ہولڈر نے پانچ اوور میں 42 رن پر تین وکٹ، آندر رسل نے تین اوور میں چار رن پر دو وکٹ اور شیلڈن كوٹریل نے چار اوور میں 18 رن پر ایک وکٹ لیا۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کے تیز گیند بازوں نے پاکستان کی اننگز کو مکمل طور تباہ کردیا۔

Published: undefined

پاکستان کے بلے بازوں نے وکٹ پر ٹکنے کا دم نہیں دکھایا اور اس کے آخری چھ بلے باز محض 30 رن جوڑ کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کو عالمی کپ سے پہلے پریکٹس میچ میں افغانستان نے چونکایا تھا جبکہ اس کا ایک پریکٹس میچ بارش کی وجہ سے منسوخ رہا تھا۔
پاکستان نے عالمی کپ سے پہلے انگلینڈ کی سر زمین پر پانچ میچوں کی سیریز میں صفر۔چار سے شکست کھائی تھی ۔پاکستان کو فارم میں چل رہے سلامی بلے باز امام الحق سے کافی امیدیں تھیں لیکن وہ محض دو رنز بنا کر كوٹریل کا شکار بن گئے۔

Published: undefined

فخر الزمان کو رسل نے بولڈ کیا جبکہ بابر اعظم کو تھامس نے پویلین بھیج دیا۔ رسل نے حارث سہیل کا وکٹ اڑانے اور اس کے بعد ہولڈر اور تھامس کی جوڑی نے پاکستان کی اننگز کو سمیٹ دیا۔ ہولڈر نے پاکستان کے کپتان سرفرزازاحمد کو آٹھ رن پر آؤٹ کیا اور عماد وسیم (1) اور حسن علی (1) کا وکٹ بھی لیا۔تھامس نے حفیظ، شاداب خان اور وہاب ریاض کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کی اننگز 21.4 اوور میں سمٹ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined