کرکٹ

دوسرا ون ڈے: ہوپ نے ہندوستان کی امیدوں پر پانی پھیرا، میچ ٹائی

ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں جیت کے لئے 14 رن چاہیے تھے لیکن امیش یادو کے اس اوور میں آخری گیند پر میچ ٹائی پر ختم ہوگیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا وراٹ کوہلی نے 157 جبکہ شائی ہوپ نے ناٹ آؤٹ 123 رن اسکور کئے

وشاکھا پٹنم: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دلچسپ مقابلہ ڈرا پر ختم ہوگیا، ہندوستان نے 6 وکٹ پر321 رن بنائے جبکہ ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ پر 321 رن بنائے۔

ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں جیت کے لئے 14 رن چاہیے تھے لیکن امیش یادو کے اس اوور میں آخری گیند پر میچ ٹائی پر ختم ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز کو آخری گیند پر جیت کے لئے پانچ رن چاہیے تھے اور سنچری بنانے والے شائی ہوپ نے چوکا لگا کرمیچ ٹائی کیا۔

Published: undefined

ہندوستان اب پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر سے آگے ہے۔

ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر شائی ہوپ نے 134 گیندوں پر 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 123 رنز کی زبردست اننگز کھیلی. انہوں نے شمرون ہیتمائر 94 کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 143 رن کی شراکت کرکے ہندوستان کپتان وراٹ کوہلی کی مشکلیں بڑھا دیں۔

Published: undefined

ہیتمائر اپنی مسلسل دوسری سنچری بنانے سے چھ رن سے چوک گئے۔ انہوں نے 64 گیندوں کی اپنی زبردست اننگز میں چار چوکے اور سات چھکے لگائے۔ ان کا وکٹ لیگ اسپنر يجویندر چہل نے لیا۔

ہندوستان نے ڈیتھ اووروں میں اچھی واپسی کی لیکن آخر میں جیت اس کے ہاتھ نہیں لگی۔ آخری اوور میں لیگ بائی کے 4 رن ہندوستان کو بھاری پڑ گئے۔ چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو نے 67 رن پر تین وکٹ لئے۔

اس سے قبل ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی زبردست فارم کو برقرار رکھتے ہوئے 37 ویں سنچری بنانے کے ساتھ ہی سب سے تیز 10 ہزار رن بھی مکمل کئے ہندوستان نے چھ وکٹ پر 321 رن بنائے۔

وراٹ نے گوہاٹی میں گزشتہ مقابلے میں 140 رن بنائے تھے اور اس میچ میں انہوں نے وہیں سے بلے بازی شروع کی جہاں وہ گوہاٹی میں چھوڑ کر آئے تھے۔ وراٹ نے 37 ویں سنچری بنائی اور اپنی اننگز کا 81 واں رن بنانے کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 10 ہزار رن بناکر ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

ہندوستانی کپتان نے اپنی 205 ویں اننگز میں 10 ہزار رن مکمل کئے جبکہ سچن نے 259 ویں اننگز میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ وراٹ نے اس کے ساتھ ہی ایک سال میں سب سے تیز 1000 رن پورے کرنے کا جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ وراٹ نے 11 اننگز میں 1000 رن پورے کئے ہیں۔

وراٹ نے 129 گیندوں میں 13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 157 رن بنائے۔ وراٹ کی اس شاندار اننگز کی بدولت ٹیم 50 اوور میں 321 رن تک پہنچی۔ امباٹی رائیڈو نے 80 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 73، سلامی بلے باز شکھر دھون نے 30 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 رن، وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے 25 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 20 رن، رشبھ پنت نے 13 گیندوں میں دو چوکوں سے 17 رن اور رویندر جڈیجہ نے 14 گیندوں میں 13 رن بنائے۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

وراٹ نے دوسرے ون ڈے میں بھی جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور ساتھ ہی ہندوستانی اننگز کو اپنے دم پر سنبھالے رکھا۔ یہ چوتھا موقع ہے جب وراٹ نے 150 سے زائد کا اسکور بنایا ہے۔ وراٹ کا ون ڈے میں یہ تیسرا ذاتی بہترین اسکور ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف 2012 میں 183 اور جنوبی افریقہ کے خلاف 2018 میں ناٹ آؤٹ 160 رن بنائے تھے۔

Published: undefined

وراٹ نے اپنی شاندار اننگز میں سب سے تیز 10 ہزار رن مکمل کئے۔ انہوں نے جیسے ہی 81 واں رن بنایا وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز 10 ہزار رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ گزشتہ میچ میں ناٹ آؤٹ 152 رن بنانے والے روہت شرما اس مرتبہ 4 رن بنا کر كیمروچ کا شکار بن گئے۔ شکھر دھون (29) کو ایشلے نرس نے جب ایل بی ڈبلیو کیا تو ہندوستان کا اسکور دو وکٹ پر 40 رن تھا۔

Published: undefined

ہندوستانی کپتان نے پھر رائیڈو کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 139 رنز کی زبردست شراکت داری کی، ہندوستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ رائیڈو کو 33 ویں اوور میں نرس نے بولڈ کیا۔ وراٹ نے پھر دھونی کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 43 رن، پنت کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 26 رنز اور جڈیجہ کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 59 رن جوڑے۔ وراٹ پورے 50 اوور کھیل کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نرس نے 46 رن پر دو وکٹ، اوبید میک کائے نے 71 رن پر دو وکٹ، روچ نے 67 رن پر ایک وکٹ اور مارلن سیموئلس نے 36 رن پر ایک وکٹ حاصل کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined