کرکٹ

امریکی ٹی ٹوینٹی عالمی کپ ٹیم میں ہندوستانی اور پاکستانی نژاد کھلاڑی!

ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے لیے امریکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے لیکن یہ ٹیم امریکی ٹیم سے زیادہ برصغیر پاک و ہند کی دکھائی دیتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

2026 کے ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ کے لیے امریکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ گجرات کے آنند میں پیدا ہونے والے 32 سالہ کھلاڑی مونانک پٹیل کو اس ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 2024 کے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں ٹیم کے کپتان تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس امریکی ٹیم میں کئی کھلاڑی ہندوستانی اور پاکستانی نژاد ہیں۔

Published: undefined

اس بار اعلان کردہ امریکی ٹیم کے مکمل اسکواڈ میں 2024 کا ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ کھیلنے والے 10 کھلاڑیوں کو بھی دہرایا گیا ہے۔ مزید برآں سری لنکا کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے شیہان جے سوریا کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 34 سالہ شیہان سری لنکا کے لیے 12 ون ڈے اور 18 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

Published: undefined

مونانک پٹیل، جے سی سنگھ، ملند کمار، سیتیجا مکملا، سنجے کرشنامورتی، ہرمیت سنگھ، نوستش کینجگے، سوربھ نیتراولکر، اور شبھم رنجن ہندوستانی نژاد ہیں۔  جبکہ ٹیم میں تین پاکستانی نژاد کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں شایان جہانگیر، علی خان، اور محمد محسن ہیں۔ وہ پاکستان سے تارکین وطن ہیں اور ٹیم کی تیز گیند بازی اور بیٹنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔

Published: undefined

اس ٹیم میں اینڈریز گاس اور شیڈلی وین شالک وِک بھی شامل ہیں جو کہ جنوبی افریقی نژاد ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اس امریکی ٹیم میں ہندوستانی نژاد، تین پاکستانی نژاد، ایک سری لنکن نژاد اور دو جنوبی افریقی نژاد کھلاڑی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹیم میں کوئی امریکی نژاد کھلاڑی نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined