کرکٹ

ہینری کی دھماکہ خیز اننگز کی وجہ سے یوپی واریئرز نے پہلی فتح کا مزہ چکھا

ہینری کی شاندار اننگز کی بدولت یوپی واریئرز نے ہفتہ کو یہاں ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے ایک میچ میں دہلی کیپٹلس کو 33 رنز سے شکست دے دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

 

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے یوپی واریئرز نے 9 وکٹ پر 177 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا جس کے جواب میں دہلی کیپٹلس 19.3 اوور میں 144 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوپی کی جیت کی ہیروہینری تھیں، جنہوں نے اپنی بہادر اننگز سے یوپی کی امیدیں جگائیں، جبکہ بعد میں کرانتی گوڑ (25 رن پر چار وکٹ) اور گریس ہیرس (15 رن پر چار وکٹ) نے دہلی کو باہر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Published: undefined

دہلی کے لیے، جمیمہ روڈریگس (56) نے اپنے انداز میں بلے بازی کی، اپنی 35 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا، لیکن مڈل آرڈر ان کا ساتھ دینے میں ناکام رہا اور دہلی کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ اس سے قبل شفالی ورما نے 24 رنز بنائے لیکن اِن فارم مین لاننگ (5) کا بلا آج نہیں چلا۔

Published: undefined

اس سے قبل ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک مرحلے پر یوپی کے چھ کھلاڑی 89 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے اور کھیل کے چند اوور باقی تھے۔ ایسے میں دہلی کی گیند باز ہینری کے بلے سے نکلنے والی آگ سے جھلس گئیں۔ ہینری نے میدان کے چاروں طرف چوکے اور چھکے لگائے اور یوپی کا اسکور بورڈ ہوا سے باتیں کرنے لگا۔ ہینری نے اپنی دھماکہ خیز اننگز کے دوران آٹھ زبردست چھکے اور دو چوکے لگائے۔ وہ یوپی کی اننگز کی آخری گیند پر جاناسن کا شکار بنیں۔

Published: undefined

ہینری کے علاوہ کرن نوگیرے (17)، دیپتی شرما (13)، تالیہ میک گرا (24)، شویتا سہراوت (11) اور سوفی ایکلیسٹون (12) ڈبل فیگرز تک پہنچنے والی دوسرے بلے باز تھیں۔ دہلی کے لیے جیس جانسن نے 31 رنز دے کر یوپی کی چار بلے بازوں کا وکٹ لیا جبکہ اروندھتی ریڈی اور ماریزان کپ نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined