کرکٹ

انڈر-19 عالمی کپ: سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے ہرایا، فائنل میں ہندوستان سے ہوگا مقابلہ

کرکٹ شیدائی امید کر رہے تھے کہ انڈر-19 کرکٹ عالمی کپ کا فائنل مقابلہ ہندوستان-پاکستان کے درمیان ہوگا، لیکن دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے ہرا کر فائنل میں انٹری کر لی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/ICC">@ICC</a></p></div>

تصویر @ICC

 

انڈر-19 کرکٹ عالمی کپ میں آج دوسرا سیمی فائنل مقابلہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا جو سانسیں روک دینے والا ثابت ہوا۔ آخری اوور میں یہ مقابلہ آسٹریلیا نے ایک وکٹ سے جیت لیا اور فائنل میں انٹری کر لی۔ جو کرکٹ شیدائی امید لگائے بیٹھے تھے کہ فائنل مقابلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دیکھنے کو ملے گا، انھیں مایوسی ہاتھ لگی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے پاس موقع ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دے کر عالمی کپ فاتح بن جائے اور وَنڈے عالمی کپ میں سینئر ٹیم کو ملی شکست کا بدلہ لے۔ فائنل مقابلہ 11 فروری یعنی اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

آج کے میچ میں ایک وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے آسٹریلیا میچ میں پیچھے ہو گیا ہے، لیکن آخری اوورس میں راف میک ملن نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو 180 رنوں کا ہدف دیا تھا جو کہ بہت بڑا نہیں تھا، لیکن جواب میں آسٹریلیا نے جب 164 کے اسکور پر نواں وکٹ گنوایا تو پاکستان کے لیے جیت قریب دکھائی دے رہی تھی۔ ایسے وقت میں راف میک ملن نے 29 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 19 رن بنائے اور ان کا ساتھ کیلم ولڈر نے دیا جو 9 گیندوں پر 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

پاکستان کی طرف سے بلے بازی کی بات کی جائے تو اذان اویس نے 91 گیندوں پر 52 رن اور عرافات منہاس نے 61 گیندوں پر 52 رنوں کی اننگ کھیلی جس سے اسکور 179 تک پہنچ سکا۔ پاکستان نے 48.5 اوورس کھیلے اور سبھی کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹام اسٹریکر نے خطرناک گیندبازی کی جنھوں نے 9.5 اوورس میں محض 24 رن دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس بہترین کارکردگی کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

Published: undefined

آسٹریلیا کی بلے بازی کی بات کریں تو سلامی بلے باز ہیری ڈکسن نے 75 گیندوں پر 50 رن اور اولیور پیک نے 75 گیندوں پر 49 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ ٹام کیمپبل نے 25 رنوں کی اور میک ملن نے ناٹ آؤٹ 19 رنوں کی اننگ کھیلی۔ آسٹریلیا نے جیت کے لیے ضروری رن 49.1 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی طرف سے گیندبازی میں علی رضا نے شاندار مظاہرہ کیا۔ انھوں نے 10 اوورس میں 34 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ عرافات منہاس کی بھی تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے بلے بازی کے بعد گیندبازی میں بھی شاندار مظاہرہ کیا اور 10 اوورس میں محض 20 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ