کرکٹ

انڈر-19 ایشیا کپ: ہندوستان نے جاپان کو 211 رنوں سے روند ڈالا، کپتان محمد امان کی شاندار سنچری

ہندوستانی کپتان محمد امان نے 118 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 122 رنوں کی اننگ کھیلی، ہندوستان نے 50 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 339 رن بنائے تھے اور جاپان 8 وکٹ کے نقصان پر 128 رن ہی بنا سکا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

تصویر @BCCI

 

ہندوستان کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم گزشتہ دنوں پاکستان انڈر-19 ٹیم سے ہار گئی تھی، لیکن آج اس نے جاپان انڈر-19 ٹیم کے خلاف زبردست واپسی کی۔ گروپ اسٹیج کا پہلا مقابلہ پاکستان سے ہارنے کے بعد آج دوسرے مقابلے میں جاپان کو 211 رنوں کے بڑے فرق سے ہرا کر ہندوستانی ٹیم نے ظاہر کر دیا کہ وہ آنے والے میچوں میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرے گی۔

Published: undefined

2 دسمبر کو جاپانی کپتان کوجی ابے نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ اس موقع کا ہندوستانی بلے بازوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔ ہندوستان نے 50 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 339 رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ اس پہاڑ کے سامنے جاپانی ٹیم پوری طرح پست دکھائی دی اور 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر محض 128 رن ہی بنا سکی۔ ہندوستان کی اس شاندار جیت میں کپتان محمد امان کا بہت اہم کردار رہا۔ انھوں نے 7 چوکوں کی مدد سے 118 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 122 رنوں کی بے مثال اننگ کھیلی۔ اس اننگ کے لیے محمد امان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔

Published: undefined

ہندوستان کی بلے بازی شروع سے ہی آج اچھی رہی۔ 13 سال میں ہی شہرت حاصل کر چکے ویبھو سوریہ ونشی اور آیوش مہاترے نے ٹیم کو تیز شروعات دی۔ دونوں نے مل کر 7.1 اوورس میں ہی 65 رن جوڑ دیے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب ویبھو 23 گیندوں پر 23 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد آیوش کی طوفانی اننگ جاری رہی۔ پھر وہ 29 گیندوں پر تیز طرار 54 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کپتان محمد امان خود بھی اچھی بلے بازی کرتے رہے، اور دوسرے سرے پر آنے والے بلے بازوں کو بھی ترغیب دی۔ امان نے آندرے سدھارتھ (48 گیندوں میں 35 رن) کے ساتھ 58 رنوں کی شراکت داری کی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔ کارتیکے (49 گیندوں پر 57 رن) نے بھی اچھی بلے بازی کی، جن کے ساتھ امان نے 122 رنوں کی انتہائی اہم شراکت داری کی۔

Published: undefined

ہندوستان کی گیندبازی پر نظر ڈالی جائے تو سمرتھ ناگراج کو چھوڑ کر باقی گیندبازوں نے انتہائی کفایتی گیندبازی کی۔ سمرتھ نے 8 اوورس میں 48 رن دیے اور انھیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔ چیتن شرما، ہاردک راج اور کارتیکے کو 2-2 وکٹ ملے، ایک وکٹ یدھجیت کے حصے میں آیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined