کرکٹ

کپتان روہت شرما سمیت ہندوستانی ٹیم کے تین زخمی کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف یک روزہ سیریز سے باہر

بنگلہ دیش کے خلاف لگاتار دو یک روزہ میچ ہارنے اور سیریز گنوانے کے بعد زخمی روہت شرما کے تیسرے یک روزہ میچ میں کھیلنے کو لے کر پہلے سے ہی خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔

روہت شرما
روہت شرما تصویر @BCCI

ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت بنگلہ دیش میں ہے اور تین میچوں کی یک روزہ سیریز میں 0-2 سے پیچھے ہے۔ آخری میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا، لیکن اس سے قبل ایک بری خبر سامنے آئی ہے کہ کپتان روہت شرما آخری میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ روہت شرما ہی نہیں، مزید دو ہندوستانی کھلاڑی بھی بنگلہ دیش کے خلاف یک روزہ سیریز سے زخمی ہونے کے سبب باہر ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

بنگلہ دیش کے خلاف لگاتار دو یک روزہ میچ ہارنے اور سیریز گنوانے کے بعد روہت شرما کے تیسرے یک روزہ میچ میں کھیلنے کو لے کر پہلے ہی خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے، لیکن تیز گیندباز دیپک چاہر اور کلدیپ سین بھی آخری یک روزہ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ جانکاری ہندوستانی ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ نے دی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے دوسرے یک روزہ میچ میں روہت شرما، دیپک چاہر اور کلدیپ سین زخمی ہو گئے تھے۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کو 5 رنوں سے شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ انگوٹھا میں چوٹ لگنے اور خون نکلنے کے باوجود اس میچ میں روہت شرما بلے بازی کرنے اترے تھے اور تیز طرار ناٹ آؤٹ 51 رن بنائے تھے، لیکن ہندوستان کو جیت نہیں دلا سکے تھے۔

Published: undefined

بہرحال، راہل دراوڑ کا کہنا ہے کہ تینوں کھلاڑی ممبئی واپس آئیں گے جہاں ایکسپرٹ ان کی جانچ کریں گے۔ اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب رہ پائیں گے یا نہیں۔ لیکن یہ پختہ ہے کہ تینوں سیریز کا آخری یک روزہ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined