ضمنی انتخابات نتائج: چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس نے لہرایا فتح کا پرچم، اڈیشہ میں بھی بی جے پی پست

ضمنی انتخابات نتائج
ضمنی انتخابات نتائج
user

قومی آوازبیورو

08 Dec 2022, 7:06 PM

چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کی فتح، اڈیشہ میں بھی بی جے پی پست

چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپ پور اسمبلی سیٹ اور راجستھان کے سردار شہر اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدواروں نے جیت درج کی ہے۔ بھانوپرتاپ پور سیٹ پر ساوتری منوج منڈاوی نے بی جے پی امیدوار برہمانند نیتم کو 20 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا ہے۔ اسی طرح سردار شہر اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار انل کمار شرما نے بی جے پی امیدوار اشوک کمار کو 25 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی ہے۔ بی جے پی کی حالت اڈیسہ میں بھی پست ہو چکی ہے کیونکہ وہاں کے پدمپور اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب کا جو نتیجہ برآمد ہوا ہے اس میں بیجو جنتا دل امیدوار برشا سنگھ نے بی جے پی امیدوار پردیپ پروہت کو 40 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا ہے۔

08 Dec 2022, 3:49 PM

چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپ پور سیٹ سے کانگریس امیدوار ساوتری منڈاوی کی جیت

چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپ پور سیٹ سے کانگریس کی امیدوار ساوتری منوج منڈاوی نے جیت درج کر لی ہے۔ انہوں نے اپنے نزدیکی امیدوار برہمانند نیتام کو 21 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔

08 Dec 2022, 2:37 PM

بہار کی کڈھنی اور یوپی کی رامپور اسمبلی سیٹ پر سخت مقابلہ

ضمنی انتخابات کی بہار کی کڈھنی اور یوپی کی رامپور سیٹ کو چھوڑ کر تمام سیٹوں پر بی جے پی امیدوار پیچھے چل رہے ہیں۔ کڈھنی میں بی جے پی امیدوار کیدار پرساد اور جے ڈی یو امیدوار منوج کمار سنگھ میں کانٹے کی ٹکر جاری ہے۔ فی الحال کیدار پرساد تقریباً 3.5 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ وہیں، رامپور سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے عاصم راجہ اب 3 ہزار ووٹوں سے پیچھے ہو گئے ہیں۔ بی جے پی کے آکاش سکسینہ یہاں سب سے آگے چل رہے ہیں۔

یوپی کی مین پوری لوک سبھا سیٹ پر ڈمپل یادو کی برتری 2 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یوپی کی کھتولی اسمبلی سیٹ پر میں آر ایل ڈی کے امیدوار مدن بھیا بی جے پی امیدوار سے 11 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے ہیں۔


08 Dec 2022, 12:01 PM

ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کی تازہ صورت حال

اتر پردیش

مین پوری لوک سبھا سیٹ: سماجوادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو بی جے پی کے امیدوار رگھوراج سنگھ شاکیہ سے 92 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔

کھتولی اسمبلی سیٹ: آر ایل ڈی کے مدن بھیا بی جے پی کی امیدوار راجکماری سے 8 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔

رامپور اسمبلی سیٹ: سماجوادی پارٹی کے عاضم رضا بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ سے 4 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔

راجستھان

سردارشہر اسمبلی سیٹ: کانگریس کے انیل کمار شرما بی جے پی امیدوار اشوک کمار سے 19 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے

بہار

کڈھنی اسمبلی سیٹ: جے ڈیو کے منوج کمار سنگھ بی جے امیدوار بی جے پی کے کیدار پرساد گپتا سے 1500 سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔

چھتیس گڑھ

بھانوپرتاپ پور اسمبلی سیٹ: کانگریس کی ساوتری منوج منڈاوی آزاد امیدوار اکبر رام کورم سے 10 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے، یہاں بی جے پی کے امیدوار تیسرے مقام پر ہیں۔

اوڈیشہ

پدم پور اسمبلی سیٹ: بیجو جنتا دل امیدوار برشا سنگھ بریہا بی جے پی کے پردیش پروہت سے 17 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے آگے۔

08 Dec 2022, 11:02 AM

یوپی، بہار، راجستھان، چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ کی تمام سیٹوں پر بی جے پی کو جھٹکا

پانچ ریاستوں میں ایک لوک سبھا اور 6 اسمبلی سیٹوں پر بی جے پی کو جھٹکا لگا ہے۔ یوپی میں مین پوری لوک سبھا سیٹ پر سماجوادی پارٹی کی ڈمپل یادو کو برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ رامپور اسمبلی سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے عاصم رضا اور کھتولی سیٹ پر آر ایل ڈی کے مدن بھیا آگے چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ راجستھان کی سردار شہر سیٹ اور چھتیس گڑھ کی بھانو پرتاپ پور سیٹ پر کانگریس کے انیل شرما اور ساوتری منوج منڈاوی آگے ہیں۔ بہار کی کڈھنی سیٹ پر جے ڈی یو کے منوج کمار سنگھ اور اوڈیشہ کی پدم پور سیٹ پر بی جے ڈی کے برہم سنگھ آگے چل رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تمام سیٹوں پر بی جے پی کے امیدوار پیچھے چل رہے ہیں۔


08 Dec 2022, 10:49 AM

راجستھان کے سردارشہر میں کانگریس امیدوار انیل شرما آگے

راجستھان کی سردار شہر سیٹ پر کانگریس امیدوار انیل کمار شرما کو 30152 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ بی جے پی امیدوار اشوک کمار کو 19300 جبکہ راشٹڑیہ لوک تانترک پارٹی کے امیدوار لال چند موند کو 19210 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔

08 Dec 2022, 10:46 AM

اوڈیشہ کی پدم پور سیٹ پر بی جے جنتا دل کی سبقت

اوڈیشہ کی پدم پور سیٹ پر بیجو جنتا دل کے امیدوار برہم سنگھ بریہا آگے چل رہے ہیں انہوں نے اب تک 15916 ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ بی جے پی کے پردیپ پروہت کو 10150 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔


08 Dec 2022, 10:45 AM

چھتیس گڑھ میں کانگریس میدوار کی برتری

چھتیس گڑھ کی بھانوپرتاپ پور سیٹ پر کانگریس امیدوار ساوتری منوج منڈاوی نے سبقت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے اب تک 13324 ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ بی جے پی امیدوار برہمانند نیتام کو 5684 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔

08 Dec 2022, 10:43 AM

بہار کی کڈھنی سیٹ پر جے ڈی یو امیدوار آگے

بہار کی کڈھنی سیٹ پر جے ڈی یو کے امیدوار مونج کمار سنگھ کو 18893 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں جبکہ بی جے پی کے کیدار پرساد گپتا کو 18211 ووٹ مل چکے ہیں۔ دوونوں میں قریبی مقابلہ جاری ہے۔


08 Dec 2022, 10:40 AM

رامپور سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے عاصم رضا کو برتری حاصل

رامپور سیٹ پر سماجوادی پارٹی کے عاصم رضا نے بی جے پی کے امیدوار آکاش سکسینہ پر برتری حاصل کر لی ہے۔ یہاں سماجوادی پارٹی کو 7778 جبکہ آکاش سکسینہ کو 3930 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔

08 Dec 2022, 10:38 AM

مظفرنگر کی کھتولی سیٹ پر آر ایل ڈی کے مدن بھیا آگے

یوپی کے مظفرنگر ضلع کی کھتولی سیٹ پر آر ایل ڈی اور سماجوادی پارٹی کے مشترکہ امیدوار مدن بھیا بی جے پی امیدواور سے کافی آگے چل رہے ہیں۔ مدن بھیا کو اب تک 7882 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں جبکہ بی جے پی کی امیدوار راجکماری کو 3870 ووٹ ہی حاصل ہوئے ہیں۔


08 Dec 2022, 10:32 AM

راجستھان کی رسردار شہر سیٹ پر کانگریس کو 5 ہزار سے زیادہ ووٹوں کی برتری حاصل

راجستھان کے چورو ضلع میں سردارشہر اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخابات کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں کانگریس امیدوار اینل شرما نے 5000 سے زیادہ ووٹوں کی برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرے دور کی گنتی کے بعد انیل شرما بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اشوک کمار سے 5300 سے زیادہ ووٹوں سے آگے ہیں۔

08 Dec 2022, 9:55 AM

سماجوادی پارٹی کی ڈمپل یادو 4800 ووٹوں سے آگے

مین پوری لوک سبھا ضمنی انتخاب میں تیسرے دور کی گنتی کے بعد سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی امیدوار ڈمپل یادو 4800 ووٹوں سے آگے ہیں۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف بی جے پی کے رگھوراج شاکیہ پر برتری کو برقرار رکھا ہے۔


08 Dec 2022, 9:54 AM

بہار کی کُڈھنی اسمبلی سیٹ پر ابتدائی رجحانات میں بی جے پی امیدوار آگے

بہار کے مظفر پور ضلع کی کُڈھنی اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کے کیدار گپتا تقریباً 2000 ووٹوں سے آگے ہیں۔ بی جے پی امیدوار کیدار گپتا کو 4194 ووٹ ملے ہیں جبکہ عظیم اتحاد کے امیدوار جے ڈی یو کے منوج کشواہا کو پہلے دور کی گنتی کے بعد 2195 ووٹ ملے ہیں۔

08 Dec 2022, 9:31 AM

مین پوری میں سماجوادی پارٹی کی ڈمپل یادو لگاتار آگے

مین پوری سیٹ پر رجحانات میں سماج وادی پارٹی کی امیدوار ڈمپل یادو کی برتری برقرار ہے۔ جیسے جیسے اعداد و شمار آرہے ہیں ان کی برتری کا فرق بھی بڑھ رہا ہے۔ جسونت نگر اور کرہل دونوں میں ڈمپل کا غلبہ نظر آ رہا ہے۔


08 Dec 2022, 9:28 AM

رامپور میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار عاصم رضا آگے

رامپور اسمبلی سیٹ پر انتدائی رجحان میں سماجواید پارٹی کے عاصم رضا آگے چل رہے ہیں۔ بی جے پی کے امیدوار کو 1148 اور ایس پی امیدوار کو 1277 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔ عاصم رضا 129 ووٹوں سے آگے ہیں، جبکہ بی جے پی امیدوار آکاش سکسینہ پیچھے چل رہے ہیں۔

08 Dec 2022, 8:51 AM

انتدائی رجحانات میں سماجوادی پارٹی کی ڈمپل یادو آگے

سماجوادی پارٹی کی ڈمپل یادو ابتدائی رجحانات میں اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ سے آگے چل رہی ہیں۔ یہاں بی جے پی امیدوار رگھوراج شاکیہ ان کے سامنے ہیں۔ یہاں بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہو سکتا ہے۔


08 Dec 2022, 8:44 AM

یوپی کی مین پوری لوک سبھا سیٹ اور 6 اسمبلی سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی شروع

ملک کی پانچ ریاستوں میں 6 اسمبلی سیٹوں اور ایک لوک سبھا سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج آج آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔