کرکٹ

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا میچ برابری پر ختم، ٹیسٹ سیریز پر ہندوستان کا 1-0 سے قبضہ

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ڈرا پرختم ہو گیا اور سیریز پر ہندوستان کا قبضہ ہو گیا۔ میچ کے دوران مسلسل بارش ہو رہی تھی اور آخری دن کا کھیل پورا نہیں ہو سکا

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما / ٹوئٹر /&nbsp;@BCCI</p></div>

روہت شرما / ٹوئٹر / @BCCI

 

ٹرینیڈاڈ: ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ڈرا پرختم ہونے سے سیريز پر ہندوستان کا 1-0 سے قبضہ ہوگیا۔ یہاں پورٹ آف اسپین میں مسلسل بارش ہو رہی تھی اور آخری دن کا کھیل پورا نہیں ہو سکا۔

Published: undefined

ہندوستان اس سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی آکے تھا اور اسے وائٹ واش کرنے کے لیے آٹھ وکٹیں لینے کی ضرورت تھی اور ویسٹ انڈیز کو مزید 289 رنز درکار تھے، لیکن بارش کی وجہ سے کھیل خراب ہوگیا۔

ایک بہتر تبدیلی کے تحت ویسٹ انڈیز نے ڈومینیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ سے بہتر مظاہرہ کیا۔ ہندوستان نے میزبان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں اننگز اور 141 رنز سے شکست دی تھی۔

Published: undefined

دونوں ٹیموں کو اس ٹیسٹ کے لیے 4 ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس حاصل ہوئیں۔ توجہ اب 3 میچوں کی ون ڈے سیریز پر مرکوز ہے اور پہلے دو میچ بارباڈوس میں کھیلے جائیں گے۔ ہندوستان ان میچوں کو ہندوستان اور سری لنکا میں ہونے والے 2023 ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر استعمال کرے گا۔

اس دوران ونڈیز ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہنے کے بعد اس سیریز کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے گی۔ پہلا ون ڈے 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined