کرکٹ

ہندوستانی ٹیم میں روہت شرما کی واپسی، آسٹریلیا کے لیے خطرہ بڑھا

روہت آئی پی ایل کے آخری دور میں زخمی ہوگئے تھے لیکن آخری لیگ میچ میں انہوں نے اپنی ٹیم میں واپسی کی تھی اور پھر پلے آف اور فائنل میں اپنی ٹیم ممبئی انڈینس کو جیت دلاکر پانچویں بار چمپئن بنایا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

میلبورن: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پوری طرح فٹ ہوئے اوپنر بلے باز روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں سات جنوری سے ہونے والے تیسرے ٹسٹ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نائب کپتانی کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی نے جمعہ کو بیان جاری کرکے روہت کو نہ صرف ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا بلکہ انہیں پہلی بار ٹسٹ ٹیم کی نائب کپتانی بھی سونپ دی۔ روہت کو نائب کپتانی سونپے جانے کا واضح مطلب انہیں سڈنی میں تیسرے ٹسٹ میں اوپننگ کے لئے اتارا جائے گا اور اب تک دو ٹسٹ کی چار اننگز میں ناکام رہے اوپنر مینک اگروال کو الیون سے باہر جانا ہوگا۔

Published: undefined

باقاعدہ کپتان وراٹ کوہلی جنوری میں اپنے پہلے بچے کی ولادت کے سبب دسمبر میں ایڈیلیڈ میں پہلا ٹسٹ کھیلنے کے بعد ملک واپس آگئے تھے۔ سیریز کے باقی کے تین ٹسٹ میچوں میں اجنکیا رہانے ہندوستان کی کپتانی سنبھال رہے ہیں۔ رہانے کی کپتانی میں ہندوستان نے دوسرا باکسنگ ڈے ٹسٹ جیت کر سیریز میں 1-1 سے برابری حاصل کرلی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ روہت آئی پی ایل کے آخری دور میں زخمی ہوگئے تھے لیکن آخری لیگ میچ میں انہوں نے اپنی ٹیم میں واپسی کی تھی اور پھر پلے آف اور فائنل میں اپنی ٹیم ممبئی انڈینس کو جیت دلاکر پانچویں بار چمپئن بنایا تھا۔ آئی پی ایل ختم ہونے سے قبل آسٹریلیا دورے کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا جس میں تینوں فارمیٹ میں روہت کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔ لیکن روہت کے آئی پی ایل کے آخر میں کھیلنے کے بعد ان کی فٹنیس اور ٹیم سے باہر کئے جانے کے سلسلے میں کئی سوال اٹھے تھے۔

Published: undefined

بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے واضح کیا تھا کہ روہت 70فیصد ہی فٹ ہیں۔ بورڈ نے ہندوستانی ٹیم کے یو اے ای سے آسٹریلیا روانہ ہونے کے بعد ایک بیان جاری کرکے واضح کیا تھا کہ روہت اپنے والد کی طبیعت خراب ہونے کے سبب یو اے ای سے ممبئی واپس آئے تھے۔

Published: undefined

روہت ممبئی سے پھر بنگلور واقع این سی اے پہنچے تھے اور انہوں نے ریہیبلی ٹیشن میں اپنا وقت گزارا۔ روہت کا 11 دسمبر کو این سی اے میں فٹنس ٹسٹ ہوا جس میں وہ پاس ہوگئے۔ روہت کو اس کے بعد آسٹریلیا جانے کے لئےمنظوری دے دی گئی۔ آسٹریلیا پہنچنے کے بعد روہت کو 14 دن کوارنٹین میں رہنا پڑا۔ اپنا کوارنٹین پیریڈ پورا کرنے کے بعد روہت میلبورن میں ہندوستانی ٹیم میں اپنے ساتھ کھلاڑیوں کے ساتھ جڑ گئے ہیں اور انہوں نے پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔

Published: undefined

میلبورن ٹسٹ میں جیتنے کے بعد کپتان رہانے نے کہا تھاکہ ان کی روہت کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور ٹیم کو ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار ہے جبکہ کوچ روی شاستری نے کہا تھاکہ وہ ایک بار روہت سے بات کریں گے کہ وہ میچ میں اترنے کےلئے جسمانی طور پر پوری طرح فٹ ہیں یا نہیں۔

Published: undefined

دوسرے ٹسٹ میں شامل کئے گئے نوجواناوپنر شبھمن گل نے میلبورن کی دونوں اننگز میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 45 اور ناٹ آؤٹ 35 رن بناکر اپنی جگہ یقینی کرلی تھی۔ اس طرح سڈنی میں تیسرے ٹسٹ میںایک اور نئی اوپننگ جوڑی اترے گی۔ ایڈیلیڈ ک پہلے ٹسٹ میں پرتھوی شا اور مینک اگروال اترے تھے۔

Published: undefined

پرتھوی کو ایڈیلیٹ ٹسٹ میں صفر اور چار رن بنانے کے بعد دوسرے ٹسٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔ دوسرے ٹسٹ میں مینک اور شبھمن گل کی جوڑی اتری تھی۔ مینک نے اب تک چار اننگز میں 17، 9 ، صفر اور پانچ کے اسکور کئے جس کے بعد ان کا تیسرے ٹسٹ سے باہر ہونا طے ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹسٹ ٹیم اس طرح ہے:

اجنکیا رہانے (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، مینک اگروال، پرتھوی شا، لوکیش راہل، چتیشور پجارا، ہنوما وہاری، شبھمن گل، ردھیمان ساہا (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، نو دیپ سینی، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ، روی چندرن اشون، محمد سراج، شاردل ٹھاکر اور ٹی نٹراجن۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined