کرکٹ

آئی پی ایل-2021 کی تکمیل کے امکانات روشن، دوبئی میں جلد شروع ہوگا ٹورنامنٹ!

کورونا کی وجہ سے ہندوستان میں ملتوی آئی پی ایل کا 14وں ایڈیشن 16 سے 20 ستمبر کے آس پاس پھر سے شروع اور 9 یا 10 اکتوبر کو ختم ہوسکتا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بایو ببل میں کورونا وائرس کی وجہ سے رد کیے گئے آئی پی ایل 2021 سیزن کے باقی میچوں کو ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) ستمبر-اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ بورڈ آئندہ 29 مئی کو اپنی خصوصی جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) کے بعد اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر اعلان کرسکتا ہے۔

Published: undefined

خبر یہ بھی ہے کہ کورونا کی وجہ سے ملتوی آئی پی ایل کا 14واں ایڈیشن 16 سے 20 ستمبر کے آس پاس پھر سے شروع اور 9 یا 10 اکتوبر کو ختم ہوسکتا ہے۔ حالانکہ انعقاد کا وقت آئندہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے حساب سے ٹھیک نہیں بیٹھتا ہے جو 18 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔ دونوں ٹورنامنٹ وقت اور مقام کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں حالانکہ بی سی سی آئی کے ایک ممبر نے یہ تصدیق کی ہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ممکنہ میزبان اسپانسر امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے انہیں یقین دہانی کرتے ہوئے بقیہ آئی پی ایل کی شیڈیولنگ میں لچکدار بندوست پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

Published: undefined

توقع ہے کہ برانڈنگ اور دیگر سرگرمیوں کی تیاری کے لئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی شروعات سے دس دن پہلے آئی سی سی کو فیلڈ سونپے جانے کی وجہ سے آئی پی ایل کی شیڈولنگ کی جائے گی۔ ایسے میں تین دستیاب جگہوں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں میچوں کو وائرس سے پاک طریقہ سے منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس صورتحال میں، بی سی سی آئی کو آخری کچھ مقابلے ایک ہی میدان پر کروانے پڑسکتے ہیں اور دیگر دو مقام آئی سی سی کو سونپے جاسکتے ہیں۔

Published: undefined

رواں سال اکتوبر سے نومبر میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی وجہ سے بی سی سی آئی کے پاس آئی پی ایل کے انعقاد کے لئے 20 سے 23 دن کی ونڈو موجود ہے اور ایسی صورتحال میں، بی سی سی آئی اس سیزن کو مکمل کرنے کے لئے کئی ڈبل ہیڈر میچوں کا اہتمام کرسکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined