دنیا میں سب سے پہلے کورونا ویکسین لگوانے والے مرد ’ولیم شیکسپیئر‘ کی موت

شیکسپیئر نے دسمبر 2020 میں کاوینٹری اسپتال میں کورونا کی پہلی ویکسین لی تھی۔ وہ دنیا میں ویکسین لگوانے والے پہلے مرد تھے، اور ان سے چند منٹ قبل 91 سالہ خاتون مارگریٹ نے کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوایا تھا۔

انگلینڈ میں کورونا کا ٹیکہ لگواتے 81 بِل ولیم شیکسپیئر / Getty Images
انگلینڈ میں کورونا کا ٹیکہ لگواتے 81 بِل ولیم شیکسپیئر / Getty Images
user

تنویر

کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے سبھی ممالک عوام سے ویکسین لگانے کی اپیل کر رہے ہیں اور ٹیکہ کاری کی مہم ہر ملک میں بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ اس درمیان خبر موصول ہو رہی ہے کہ دنیا میں کورونا ویکسین لگانے والے سب سے پہلے مرد ولیم شیکسپیئر کا انتقال ہو گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شیکسپیئر نے منگل کے روز 81 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی موت غیر متعلقہ بیماری سے ہوئی ہے۔

ولیم شیکسپیئر کے نام سے مشہور بل شیکسپیئر نے دسمبر 2020 میں کاوینٹری اسپتال میں کورونا کی پہلی ویکسین لی تھی۔ وہ دنیا میں ویکسین لگوانے والے پہلے مرد تھے، اور ان سے کچھ ہی منٹ قبل 91 سالہ خاتون مارگریٹ کینن نے کورونا کا پہلا ٹیکہ لگوایا تھا۔


ولیم شیکسپئر کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک مخلص سماجی خدمت گار تھے اور انھوں نے تقریباً تین دہائیوں تک لوگوں کی خدمت کی۔ بی بی سی نے شیکسپیئر کے انتقال سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ان کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ شیکسپیئر کو سچی خراج عقیدت یہ ہوگی کہ آپ کووڈ کی ویکسین لگوائیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے 2019 میں تباہی کا آغاز کیا، اور پھر اس کے ایک سال بعد یعنی دسمبر 2020 میں ویکسین دستیاب ہو گئی تھی۔ سب سے پہلے پی فائزر-بایواین ٹیک کی ویکسین کی ڈوز لگائی گئی تھی۔ ویکسین لگوانے کے بعد شیکسپیئر نے پوری دنیا سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی تھی۔ اب تو دنیا میں کئی طرح کی ویکسین آ گئی ہیں۔ امریکہ میں 50 فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری بھی ہو گئی ہے، اور برطانیہ میں بھی آبادی کا ایک بڑا حصہ ویکسین لگوا چکا ہے۔ جہاں تک ہندوستان کی بات ہے، یہاں ابھی تک 20 کروڑ ڈوز لگ چکے ہیں اور یہ آبادی کے لحاظ سے کافی کم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */