کرکٹ

کرکٹ کو اولمپک میں شامل کرنے کی مہم ہوئی تیز، آرگنائزیشن کمیٹی کے سامنے 6 ٹیموں کا فارمیٹ پیش

آئی سی سی کی تجویز کے مطابق مرد و خواتین دونوں زمرہ میں ایک مقرر تاریخ تک سرفہرست رہنے والی 6 ٹیموں کو اولمپک میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کرنے کی کوششیں کئی سالوں سے جاری ہے۔ چونکہ کرکٹ ایک وقت طلب کھیل ہے، اس لیے ابھی تک اس کی شمولیت اولمپک میں نہیں ہو سکی۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ جلد ہی اولمپک میں کرکٹ کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ یہ امکان اس لیے ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ آئی سی سی کے ذریعہ 2028 لاس اینجلز اولمپک کھیلوں میں کرکٹ کو شامل کرنے کی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ اس نے آرگنائزیشن کمیٹی کے سامنے مرد و خواتین کی 6-6 ٹیموں کو اولمپک میں بھیجنے کی تجویز رکھی ہے۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ رواں سال اکتوبر میں لیا جائے گا۔

Published: undefined

ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق آرگنائزرس مارچ میں نئے کھیلوں کی آخری لسٹ تیار کر لیں گے اور امید ہے کہ کرکٹ بھی اس میں شامل ہوگا۔ دراصل آئی او سی (بین الاقوامی اولمپک کمیٹی) کا اگلا سیشن ممبئی میں منعقد ہونا ہے۔ اس دوران کرکٹ کو لے کر آخری فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کو آئی سی سی چیف گریگ بارکلے کی صدارت والی آئی سی سی کے اولمپک ورکنگ گروپ میں شامل کیا گیا ہے، جس میں اندرا نوئی (آزاد ڈائریکٹر) اور پراگ مراٹھے (یو ایس اے کے سابق کرکٹ سربراہ) بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

آئی سی سی کی تجویز کے مطابق مرد و خواتین دونوں زمرہ میں ایک مقرر تاریخ تک سرفہرست رہنے والی 6 ٹیموں کو اولمپک میں کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ گزشتہ سال اگست میں آئی او سی نے کرکٹ کو تجزیاتی کھیلوں میں شامل کر لیا تھا۔ بیس بال/سافٹ بال، فلیگ فٹ بال، لیکروس، بریک ڈانسنگ، کراٹے، کک باکسنگ، اسکویش اور موٹر اسپورٹ کو بھی اس میں جگہ ملی تھی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 2028 میں اگر کرکٹ اولمپک کھیلوں میں شامل کیا گیا تو 128 سال بعد یہ کھیل اولمپک میں شامل ہوگا۔ گزشتہ بار 1900 میں پیرس اولمپک میں کرکٹ کو شامل کیا گیا تھا۔ اس وقت برطانیہ اور میزبان فرانس کی ٹیمیں ہی کھیلی تھیں۔ اولمپک میں شامل ہونے کے لیے کھیلوں کو کچھ پیمانوں کو پورا کرنا ہوتا ہے۔ اس میں سب سے بڑی چیز ہے لاگت اور پیچیدگی کم ہونا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی صحت، عالمی اپیل، میزبان ملک کا مفاد، جنسی برابری، نوجوانوں کی اہمیت اور طویل مدتی استحکام وغیرہ۔ ویسے برمنگھم میں چل رہے دولت مشترکہ کھیلوں میں خاتون کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔ میچوں کے دوران ناظرین کی بڑی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس سے آئی سی سی پرجوش دکھائی دے رہا ہے۔ حالانکہ اولمپک میں صرف خاتون نہیں، بلکہ مرد ٹیم کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined