ٹیم انڈیا (فائل) / Getty Images
ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے مہینے سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سیریز کا پہلا مقابلہ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 10 اکتوبر کو ہوگا۔ ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔
Published: undefined
ٹیم انڈیا کی کمان شبھمن گل کے پاس ہی رہے گی جبکہ رویندر جڈیجہ کو ان کے نائب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ویسے شیریس ایّر کی ٹیم میں واپسی نہیں ہو سکی ہے کیونکہ انہوں نے بی سی سی آئی سے 6 مہینے کا ریڈ بال کرکٹ سے لمبا بریک لیا ہے۔
Published: undefined
اعلان کی گئی ٹیم میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ زخمی ہونے کی وجہ سے رشبھ پنت سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ دھرو جوریل وکٹ کیپر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ اس کے علاوہ کرون نائر کی ٹیم سے چھٹی ہو گئی ہے کیونکہ انگلینڈ دورہ میں ان کارکردگی امید کے مطابق نہیں رہی تھی۔
Published: undefined
وہیں اکچھر پٹیل اور ٹاپ آرڈر بلے باز دیو دت پڈیکل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اکچھر نے آخری مرتبہ ہندوستان کے لیے فروری 2024 میں ٹیست میچ کھیلا تھا جبکہ پڈیکل نے 2024 نومبر مہینے میں ٹیم انڈیا کے لیے آخری بار کھیلتے ہوئے نظر آئے تھے۔
Published: undefined
ویسٹ انڈیز دورے کی بات کی جائے تو ٹیم انڈیا وہاں آخری مرتبہ 2023 میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے گئی تھی۔ اس دوران ٹیم نے سیریز کو 0-1 سے اپنے نام کیا تھا۔ اس مرتبہ دیکھنا ہے کہ نوجوان ٹیم انڈیا وہاں کیا کمال دکھاتی ہے۔
Published: undefined
ٹیم انڈیا اس طرح ہے: شبھمن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، دیودت پڈیکل، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، رویندر جڈیجہ (نائب کپتان)، واشنگٹن سندر، جسپریت بمرہ، اکچھر پٹیل، نتیش کمار ریڈی، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، کلدیپ یادو، این جگدیشن۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined