کرکٹ

ٹی-20 سیریز: پہلے مقابلے میں ہندوستان کے سامنے جنوبی افریقہ کی خودسپردگی، 101 رنوں سے ملی شکست

ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے سامنے 176 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ جواب میں مارکرم کی قیادت والی ٹیم 12.3 اوورس میں محض 74 رنوں پر سمٹ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>پلیئر آف دی میچ ہاردک پانڈیا، تصویر ’ایکس‘ @BCCI</p></div>

پلیئر آف دی میچ ہاردک پانڈیا، تصویر ’ایکس‘ @BCCI

 

ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ سے وَنڈے سیریز جیتنے کے بعد اب ٹی-20 سیریز میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں آج ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کو روند کر رکھ دیا۔ کٹک کے بارابتی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سوریہ کمار یادو کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 101 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ چوٹ کے سبب 2 مہینے تک ٹیم سے باہر رہنے والے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے زبردست واپسی کی اور طوفانی نصف سنچری بنا کر ہندوستانی ٹیم کا اسکور 20 اوورس میں 175 رنوں تک پہنچایا۔ اس کے بعد ہندوستانی گیندبازوں کی مشترکہ کوششوں کے دَم پر ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 12.3 اوورس میں محض 74 رنوں پر سمیٹ دیا۔ یہ جنوبی افریقہ کا ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے چھوٹا اسکور ہے۔

Published: undefined

آج ہندوستانی ٹیم نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 175 رن بنائے، لیکن یہاں تک پہنچنا اس کے لیے آسان نہیں تھا۔ ایسا اس لیے کیونکہ ٹاپ آرڈر کے بلے باز کھل کر رن بنانے میں ناکام رہے۔ ٹیم میں واپسی کرنے والے شبھمن گل پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے، جبکہ کپتان سوریہ کمار یادو اور ابھشیک شرما بھی زیادہ دیر تک میدان پر نہیں رہ سکے۔ محض 78 رن پر ہی ہندوستانی ٹیم نے 4 وکٹ گنوا دیے تھے اور حالات مشکل نظر آ رہے تھے۔

Published: undefined

ایسے وقت میں ہاردک پانڈیا نے ٹیم کو نہ صرف سنبھالا، بلکہ تیزی کے ساتھ رن بھی بنائے۔ انھوں نے میدان میں اترتے ہی جنوبی افریقہ کے گیندبازوں پر حملہ شروع کر دیا۔ ان کی بلے بازی نے ہندوستانی ٹیم کے رنوں کی رفتار بڑھا دی۔ جلد ہی ہاردک پانڈیا نے محض 25 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ ہاردک نے 28 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 59 رنوں کا تعاون کیا، جس میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے لنگی اینگیڈی نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔ پانڈیا کو ان کی بہترین کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Published: undefined

ہندوستان کی طرح ہی جنوبی افریقہ کی شروعات بھی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں عرشدیپ سنگھ نے کوئنٹن ڈیکاک کو اپنا شکار بنا لیا۔ ٹرسٹن اسٹبس بھی جلد ہی عرشدیپ کا شکار بن گئے۔ ایڈن مارکرم اور ڈیوالڈ بریوس نے کچھ بڑے شاٹ لگائے، لیکن جیسے ہی اکشر پٹیل نے مارکرم کو بولڈ کیا، وکٹوں کا ایک پت جھڑ شروع ہو گیا۔ اس کے بعد تو ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی اور جسپریت بمراہ نے مل کر جنوبی افریقہ کو صرف 74 رنوں پر سمیٹ دیا۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم کے لیے عرشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ، اکشر پٹیل اور ورون چکرورتی نے 2-2 وکٹ لیے۔ ہاردک پانڈیا اور شیوم دوبے کے حصے میں ایک ایک وکٹ آیا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کٹک کے میدان پر گزشتہ 2 ٹی-20 مقابلوں میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو شکست دی تھی۔ آج وہ ہیٹ ٹرک لگانے کا ارادہ لے کر میدان پر اتری تھی، لیکن ہندوستانی گیندبازی کے سامنے اس نے خود سپردگی کر دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined