کرکٹ

سندر اور ٹھاکر نے 30 سال پرانا ریکارڈ توڑا

سندر اور ٹھاکر نے برسبین میں ساتویں وکٹ کے لئے 123 روز جوڑے۔ دونوں بلے بازوں نے اپنی شراکت سے کپل دیو اورمنوج پربھاکر کے 1991 میں برسبین میں ساتویں وکٹ کے لئے 58 رن کے تیس سال پرانے ریکارڈ کو توڑا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

برسبین: واشنگٹن سندر اور شاردل ٹھاکر نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اورآخری ٹیسٹ کے تیسرے روز اتوار کو ساتویں وکٹ کے لئے آسٹریلیا میں تیسری سب سے بڑی ہندوستانی اننگ اور برسبین میں ساتویں وکٹ کے لئے سب سے بڑی شراکت کی اور کپل دیو ومنوج پربھاکر کا 30 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔

Published: undefined

سندر اور ٹھاکر نے اپنی پہلی نصف سنچری بنائی اور ساتویں وکٹ کے لئے 36 اوور کی بلے بازی میں 123 رون جوڑے۔ ڈیبیو اننگ میں سندر کی کسی بھی ہندوستانی بلے باز کے ذریعہ کھیلی گئی یہ تیسری سب سے بڑی اننگ ہے۔ اس سے قبل راہل دراوڈ نے 95 اور باپو ناڈکینی نے 68 رن کی اننگ کھیلی تھی۔

Published: undefined

رشبھ پنت اور روندر جڈیجہ نے 19-2018 کے پچھلے آسٹریلیائی دورے میں ساتویں وکٹ کے لئے 204 رن جوڑے تھے جبکہ وجئے ہزارے اور ہیمو ادھیکاری نے 48-1947 میں ایڈیلیڈ میں ساتویں وکٹ کے لئے 132 رن بنائے تھے۔ اب سندر اور ٹھاکر نے برسبین میں ساتویں وکٹ کے لئے 123 روز جوڑے۔ دونوں بلے بازوں نے اپنی شراکت سے کپل دیو اورمنوج پربھاکر کے 1991 میں برسبین میں ساتویں وکٹ کے لئے 58 رن کے تیس سال پرانے ریکارڈ کو توڑا۔ ٹھاکر آٹھویں نمبر پر آکر اس میدان پر نصف سنچری بنانے والے 20 سال میں پہلے کھلاڑی بنے۔ اس سے قبل یہ کام پاکستان کے معین خان نے کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined