کرکٹ

'بہتر بننا ہے تو آئی پی ایل کھیلنا چھوڑ دیں'، انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو دیا گیا مشورہ

سری لنکا اور آسٹریلیا کے سابق کوچ مکی آرتھر نے ایشز میں شکست کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل پر کاؤنٹی کرکٹ کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے۔

مکی آرتھر، تصویر آئی اے این ایس
مکی آرتھر، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ایشز سیریز میں 0-4 سے شکست کے بعد سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) انگلینڈ کے کئی سابق کھلاڑیوں کے نشانے پر ہے۔ اب اس فہرست میں سابق سری لنکن کوچ مکی آرتھر کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔ ایشز میں شکست کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن سمیت انگلینڈ کے کئی سابق کھلاڑیوں نے ایشز اور ٹیسٹ کرکٹ میں خراب کارکردگی کا ذمہ دار آئی پی ایل کو ٹھہرایا تھا۔

Published: undefined

اب حال ہی میں کاؤنٹی ٹیم ڈربی شائر سے وابستہ مکی آرتھر نے بھی اس لیگ پر الزام عائد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والی میگا نیلامی میں صرف 11 انگلش کھلاڑیوں کو خریدار مل سکے۔

Published: undefined

سابق سری لنکن کوچ کے مطابق انگلینڈ کے کرکٹرز کو ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا کھیل دکھانے کے لیے آئی پی ایل میں شرکت بند کر دینی چاہیے۔ مکی آرتھر نے انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی کرکٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا ’’انگلینڈ نے ایشز میں خاطر خواہ رنز نہیں بنائے، اگر آپ کو کسی پر الزام لگانا ہے تو اس کی صرف ایک وجہ ہے اور آپ کاؤنٹی کرکٹ کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔‘‘

Published: undefined

انھوں نے کہا کہ ’’ایک طویل عرصے سے کاؤنٹی کرکٹ نے آپ کو بہترین کرکٹرز دیے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ اس سسٹم میں کوئی مسئلہ ہے اور اگر آپ کاؤنٹی سیزن کے اوائل میں بہترین کھلاڑی چاہتے ہیں تو انہیں آئی پی ایل میں کھیلنے سے روکنا ہوگا۔‘‘ مکی آرتھر نے کہا کہ ’’آپ کے کھلاڑی سیزن کے پہلے ٹیسٹ کی بہتر تیاری کے لیے کاؤنٹی کے ابتدائی سیزن کے بجائے باہر کھیلتے ہیں، جبکہ انہیں بہتر تیاری کے لئے کاؤنٹی میں ہی کھیلنا چاہئے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ایشز سیریز میں شکست کے بعد کوچ کرس سلور ووڈ کو برطرف کر دیا گیا تھا، کرس کے ساتھ کپتان جو روٹ پر بھی تلوار لٹک رہی تھی تاہم ان کی کپتانی محفوظ رہی۔ 2021 انگلینڈ کے لیے برا سال رہا ہے۔ ایشز میں 0-4 کی شکست کے علاوہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ہار گئے اور ہندوستان کے خلاف ہوم سیریز میں دو ٹیسٹ میچ بھی ہارے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined