نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے نوجوانوں کا کردار: مرکزی وزیر میگھوال

میگھوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت میں مرکزی حکومت نے قوم کی تعمیر کے عمل میں نوجوانوں کی مکمل صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔

تصویرٹوئٹر @PIB_India
تصویرٹوئٹر @PIB_India
user

یو این آئی

نئی دہلی: ثقافت اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے ضلع بیکانیرعلاقے کے طلباء کے لئے کیریئر کونسلنگ ورکشاپ 'پرامرش 2022' کا افتتاح کیا۔ اس ورکشاپ میں بنیادی طور پر بیکانیر ضلع کے دیہی علاقوں کے ہزاروں اسکولوں کے ایک لاکھ سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔ یہ ورکشاپ وزارت محنت و روزگارکے تحت آنے والے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کیرئیر سروسز (این آئی سی ایس) اور تعلیمی اسٹارٹ اپ ایجومائلسٹونس کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ راجستھان کے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے بھی اس کے لیے مدد اور سہولیات فراہم کی۔

پروگرام میں بنیادی طور پر دیہی علاقوں سے ایک لاکھ سے زیادہ طلباء نے حصہ لیا۔ میگھوال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قیادت میں مرکزی حکومت نے قوم کی تعمیر کے عمل میں نوجوانوں کی مکمل صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ملک کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور2047 تک امرت دورکے لیے ہماری پیش رفت اورعزم کی عکاسی کرنے کے لئے یہ مناسب وقت ہے جب ہم اپنی آزادی کی صد سالہ تقریبات کا جشن منائیں گے۔


انہوں نے کہا، ’’نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے نوجوانوں کا کردار، ٹیکنالوجی کی تبدیلی اور ڈیجیٹل تبدیلی نے طلباء کے لیے پڑھانے اور سیکھنے کے طریقے کو بدلنے کی قیادت کی ہے۔ چوتھے صنعتی انقلاب کے دور نے پورے خطے میں کیریئر کے مواقع کو نئی جہتیں دی ہیں۔ یونیکورن کی تعداد میں اضافہ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا ابھرتا ہوا رجحان ایک مثبت اشارہ ہے اور نوجوان نسل کی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 'پرامرش' جیسی کیریئر کونسلنگ ورکشاپس طلباء کو فیصلہ سازی میں مدد فراہم کریں گی۔

ورکشاپ میں بزنس، پالیسی پلاننگ، انڈسٹری ایسوسی ایشنز، آرٹس، کلچر، میڈیا، میڈیسن، آرکیٹیکچر، بائیوٹیکنالوجی اور فنانس اینڈ مارکیٹنگ کے شعبوں کے ماہرین نے دوردراز علاقوں کے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کے طلباء کی رہنمائی کی۔ بیلجیم سے جیمنی کارپوریشن کے صدر سریندر پٹواری، سلبھ انٹرنیشنل کے بانی بندیشور پاٹھک، ہسٹن سے اسٹار پرموشن کے سی سی اوراجندر سنگھ پہل، جوائنٹ سکریٹری راجیندر رتنو، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ برائے فروغ صنعت اور انٹرنل تجارت شریئس بوتھرا، ناری شکتی ایوارڈیافتہ محترمہ روما دیوی سمیت دیگر معززین نے اس ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے متاثر کن خیالات سے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔


اس میگا کیرئیر کاؤنسلنگ ورکشاپ سے پہلے پورے پروجیکٹ کے ہموار اور بامقصد طریقے سے انجام دینے کے لئے بیکانیر کے تمام اسکولوں میں تقریباً 1000 اساتذہ کو کیریئر ایمبیسیڈر کے طور پر تربیت دی گئی تھی۔ 'پرامرش 2022' ورکشاپ کا انعقاد صنعت اورتعلمی دنیا کے درمیان کی خلیج کو ختم کرنے اور طلباء کو دستیاب مختلف آپشنز کے بارے میں روشناس کرانے کی کوششوں کے تسلسل میں کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔