فائل تصویر آئی اے این ایس
سپر 4 کوالیفائنگ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو چھہ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی راشد خان کی قیادت میں افغانستان سپر 4 کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ سری لنکا کی جیت نے بنگلہ دیش کو بھی سپر 4 کے لیے کوالیفائی کرا دیا ۔سری لنکا کے اوپننگ بلے باز کوسل مینڈس میچ کے ہیرو رہے۔ اس شاندار بلے باز نے افغانستان کی طوفانی اننگز کو زیر کیا۔
Published: undefined
سری لنکا ایشیا کپ میں لیگ مرحلے کے تینوں میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ بی میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والی ٹیم بن گئی۔ جہاں افغانستان کی جیت بنگلہ دیش کو سپر 4 سے باہر کر دیتی، سری لنکا کی جیت نے افغانستان کو ختم کر کے بنگلہ دیش کو سپر 4 میں داخلہ دلا دیا۔
Published: undefined
ہندوستان اور پاکستان گروپ اے سے پہلے ہی سپر 4 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش اب گروپ بی سے فائنل کے لئے کوالیفائی ہوگئے ہیں ۔ سپر 4 کا پہلا میچ ہفتہ 20 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اگلا میچ اتوار یعنی 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کل کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے ابتدائی طور پر کئی وکٹیں گنوائیں۔ سری لنکا نے 79 کے اسکور پر چھ افغان کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم محمد نبی کے 22 گیندوں پر 60 رنز نے افغانستان کی امیدوں کو زندہ رکھا، سری لنکا کو 170 رنز کا ہدف دیا۔
Published: undefined
سری لنکا کی جانب سے کوسل مینڈس نے شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے اس اننگز میں 10 چوکے لگا کر 52 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ مینڈس کی اننگز کی بدولت سری لنکا نے یہ میچ آٹھ گیندیں باقی رہ کر چھ وکٹوں سے جیت لیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined