کرکٹ

ٹی-20 میں طوفانی سنچری بنانے والے نوجوان ہندوستانی کرکٹر کا انتقال

ہندوستان کے سابق انڈر-19 کپتان اور 20-2019 میں رنجی ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے رکن اوی بروٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے، اس خبر سے دنیائے کرکٹ صدمے میں ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہندوستانی کرکٹ سے ایک بڑی ہی اندوہناک خبر سامنے آئی ہے۔ جانکاری کے مطابق ہندوستان کے سابق انڈر-19 کپتان اور 20-2019 میں رنجی ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے رکن اوی بروٹ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وہ محض 29 سال کے تھے۔ سوراشٹر کرکٹ ایسو سی ایشن نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ اوی کے انتقال پر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ سمیت کئی کھلاڑیوں نے اظہار افسوس کیا ہے۔

Published: undefined

سوراشٹر کرکٹ ایسو سی ایشن نے بتایا کہ کرکٹ کیریر میں ہریانہ اور گجرات کی بھی نمائندگی کرنے والے روی بروٹ کی موت جمعہ کے روز دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ آپ کو بتا دیں کہ اوی بروٹ دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے، جو آف بریک گیندبازی بھی کر سکتے تھے۔ بروٹ نے 38 فرسٹ کلاس میچ، 38 لسٹ اے میچ اور 20 گھریلو ٹی-20 میچ کھیلے۔ وہ ایک وکٹ کیپر بلے باز تھے اور انھوں نے فرسٹ کلاس میچوں میں 1547 رن بنائے، لسٹ اے میں 1030 رن بنائے، اور ٹی-20 میں 717 رن بنائے۔

Published: undefined

بروٹ رنجی ٹرافی جیتنے والی سوراشٹر ٹیم کا حصہ تھے، جس نے بنگال کو شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ سوراشٹر کے لیے انھوں نے 21 رنجی ٹرافی میچ، 17 لسٹ اے میچ اور 11 گھریلو ٹی-20 میچ کھیلے۔ 2011 میں ہندوستان انڈر-19 ٹیم کے وہ کپتان تھے اور اس سال کی شروعات میں انھوں نے گوا کے خلاف سید مشتاق علی ٹرافی میچ کے دوران صرف 53 گیندوں میں 122 رن کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع