کرکٹ

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے گھر میں جگمگایا ’ننہا ستارہ‘، صحت مند بیٹے کا جنم

کرکٹرشعیب ملک نے کہا کہ الحمداللہ، بیٹے کی ولادت پر بہت خوش ہوں، اہلیہ ثانیہ مرزا بھی خیریت سے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا ثانیہ مرزا اور شعیب ملک

ہندوستان کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک کے گھر میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ شادی کے تقریباً 8 سال کے طویل انتظار کے بعد ثانیہ مرز اور شعیب ملک کے گھر کلکاریاں گونجی ہیں۔ گھر میں نئے مہمان کی آمد سے شعیب ملک بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا ہے۔

شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فینز کو اس خبر کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ الحمداللہ، بیٹے کی ولادت پر بہت خوش ہوں، اہلیہ ثانیہ مرزا بھی خیریت سے ہیں۔ اسٹارآل راؤنڈر نے بیٹے کی ولادت پرمبارکباد اور دعائیں دینے والوں سے اظہار تشکر کیا۔ اس سے بقل ثانیہ نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر سوش میڈیا پر شیئر کی تھی۔

Published: 30 Oct 2018, 9:11 AM IST

یاد رہے کہ 13 اور 14 اکتوبرکو سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں۔ بچے کی ولادت کے حوالے سے جھوٹی خبریں وائرل ہونے پرشعیب ملک نے ٹویٹ کے ذریعے خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

Published: 30 Oct 2018, 9:11 AM IST

ثانیہ کی بہن انعم مرزا نے اپنی بہن کو انسٹا گرام پر مبارک باد دی ہے۔

اسی سال اپریل کو ہندستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پروگرام کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے بچے کا نام طے کر لیا ہے۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے پاکستانی شوہر شعیب ملک چاہتے ہیں کہ ان کے یہاں پہلے بیٹی پیدا ہو، تاہم ان کے ہاں جو بھی بچہ پیدا ہوگا، انہوں نے ان کا نام طے کرلیا ہے۔ ثانیہ مرزا نے بتایا تھا کہ دونوں میاں بیوی نے طے کیا ہے کہ ان کے بچے کے نام کے آخر میں ’مرزا ملک‘ لگایا جائے گا، جس کا مطلب یہ ہوگا کہ بچہ دونوں خاندانوں کے نام آگے بڑھائے گا۔

Published: 30 Oct 2018, 9:11 AM IST

ٹوئٹر پر جو تصویر شیئر کی گئی تھی، اس میں بچوں کے کپڑے اور دیگر چیزیں دکھائی گئی ہیں اور اس تصویر میں ’مرزا ملک‘ لکھا ہوا نظر آ رہا تھا۔ دونوں نے تصویر کو کیپشن دیے بغیر ہی شیئر کیا، تاہم ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’بے بی مرزا ملک‘۔

Published: 30 Oct 2018, 9:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Oct 2018, 9:11 AM IST