کرکٹ

سمیع کا اسپیڈ اور اسٹیمینا کے لئے انوکھا طریقہ

سمیع نے اپنے مداحوں کے ساتھ جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں ان کا پالتو کتا جیک بھی موجود ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو پر ’اسپیڈ ورک جیک کے ساتھ‘ کا کیپشن تحریر کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سرکردہ تیز گیند باز محمد سمیع نے اپنے آپ کو کھیل کے لئے ہمہ وقت تیار رکھنے سے متعلق اپنی تیاری کی ایک اور ویڈیو اپنے شائقین کے لئے شئیر کی ہے۔ محمد سمیع کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن کے اعلان سے قبل اپنے گاؤں چلے گئے تھے۔ پچھلے 3 مہینوں سے وہ اترپردیش کے امروہہ ضلع کے اپنے گاؤں سہسپور علی نگر میں اپنے کنبے کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ اس وقت کے دوران وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے بھی مستقل کوشش کر رہے ہیں جس کی ویڈیوز وہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

Published: undefined

اب سمیع نے اپنی چستی پھرتی بڑھانے کے لئے انوکھا طریقہ آزمایا ہے جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہے۔ دراصل سمیع نے اپنے مداحوں کے ساتھ جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں ان کا پالتو کتا جیک بھی موجود ہے۔ انہوں نے اس ویڈیو پر 'اسپیڈ ورک جیک کے ساتھ' کا کیپشن تحریر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سمیع جیک کے ساتھ اپنے کھیتوں میں تیز دوڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی موجودہ فاسٹ بالنگ لائن اپ میں کپتان وراٹ کوہلی ٹیسٹ میچ کے لئے سمیع پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ سمیع نے گزشتہ سیزن کے دوران اپنے ساتھی بولرز سے زیادہ وکٹیں لینے پر بھی کوہلی کے اعتماد کو ثابت کیا ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران انہوں نے ہیٹ ٹرک بھی کی تھی۔ سمیع جانتے ہیں کہ آنے والے سیزن میں انہیں ٹیم انڈیا کے مرکزی بولر کا کردار ادا کرنا پڑے گا جس کے لئے زبردست فٹنس کی ضرورت ہوگی۔ اسی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران بھی سمیع کو اپنے گاؤں کے کھیتوں میں فٹنس کے لئے مستقل ورزش کرتے دیکھا گیا۔ کھیتوں میں دوڑ کے ساتھ ساتھ وہ گھر میں ویٹ ٹریننگ کرکے اپنی طاقت و اسٹیمینا بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

سمیع اپنے گاؤں میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ نیٹ پریکٹس بھی کر رہے ہیں۔ دراصل اتنے وقفے تک بولنگ نہ کرنے کے بعد پرانی لے حاصل کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ سمیع یہ جانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو گاؤں میں بولنگ سے دور نہیں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے گاؤں کے بچوں کے ساتھ بولنگ کی ویڈیو کو مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined