کرکٹ

سچن تندولکر 21ویں صدی کے عظیم ٹیسٹ بلے باز قرار

لکشمن نے کہا کہ سچن جیسے کرکٹ لیجنڈ ہی مختلف کپتانوں کے ماتحت کھیل کر ہندستانی کرکٹ کی رفتار میں تعاون اور انہیں کپتان کے طورپر پھلنے پھولنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے سچ میں بہت اچھا کیا ہے۔

سچن تندولکر
سچن تندولکر 

ممبئی: ہندستان کے معروف اسپورٹس براڈکاسٹر اسٹار اسپورٹس نے ہندستان کے کرکٹ لیجنڈ سچن تندولکر کو 21ویں صدی کا سب سے عظم ٹیسٹ بلے باز اور سری لنکا کے قدآور اسپنر متھیا مرلی دھرن کو سب سے عظیم ٹیسٹ گیندباز منتخب کیا ہے۔ اسٹار اسپورٹس نے مقررہ تاریخ کے مطابق ہندستان اور نیوزی لینڈ کے مابین انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن واقع ایجس بال میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے دن سچن کو اور تیسرے دن اتوار کو چائے کے وقفہ کے دوران مرلی دھرن کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔

Published: undefined

انگلینڈ کے قدآور کرکٹر ناصر حسین نے سچن تندولکر کے عظیم ٹیسٹ بلے باز منتخب ہونے کے بعد اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ’کرکٹ لائیو‘ میں کہاکہ یہاں کچھ عظیم امیدوا رہیں اور ان میں سے کوئی بھی اہل فاتح ہوگا۔ اس موقع نے یہ دکھایا ہے کہ پوری بات اس بات پر منحصر ہے کہ آپ دباؤ کو کیسے سنبھالتے ہیں، آپ دباؤ کا سامنا کیسے کرتے ہیں۔ سچن کرکٹ کے لئے ایک عظیم سفیر ہیں، جب وہ بولتے ہیں تو لوگ سنتے ہیں۔

Published: undefined

سابق ہندستانی بلے باز وی وی ایس لکشمن نے کہاکہ میں طویل عرصہ تک ان کے ساتھ کھیل چکا ہوں۔ سچن مختلف کپتانوں کے ماتحت کھیلے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ 2000 میں انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اب کپتانی نہیں کریں گے۔ سچن جیسے سینئر کھلاڑی اور کرکٹ لیجنڈ ہی مختلف کپتانوں کے ماتحت کھیل کر ہندستانی کرکٹ کی رفتار میں تعاون اور انہیں کپتان کے طورپر پھلنے پھولنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے سچ میں بہت اچھا کیا ہے۔

Published: undefined

ایک دیگر ہندستانی بلے باز سنجے بانگڑ نے مرلی دھرن کے عظیم ٹیسٹ گیند باز منتخب ہونے پر کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ انل کمبلے فہرست میں شامل ہوں گے کیونکہ وہ ایسے کھلاڑی ہیں جس نے ہندستان کے لئے بہت سارے میچ جیتے ہیں اور ان کے نام 619 ٹیسٹ وکٹ ہیں۔ لیکن مجھے متھیامرلی دھرن کو پورا کریڈٹ دینا ہوگا کیونکہ ان کے پاس دوسرے سرے پر بلے بازوں پر کچھ دباؤ بنانے والا گیندباز ساتھی نہیں تھا۔ صرف چمنڈا واس کو چھوڑ کر انہیں یہ سب تنہا کرنا پڑا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined