کرکٹ

’روہت شرما اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیل چکے‘، سڈنی ٹیسٹ سے کپتان کو باہر کیے جانے پر سنیل گواسکر کا رد عمل

گواسکر کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو طویل مدت تک اب ٹیسٹ نہیں کھیلنا ہے، اس لیے ٹیم اب روہت سے آگے بڑھ چکی ہے، اب سلیکشن کمیٹی ایسے کھلاڑی کو منتخب کرے گی جو 2027 عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ میں سرگرم رہ سکے۔

سنیل گواسکر، تصویر آئی اے این ایس
سنیل گواسکر، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستانی کپتان روہت شرما بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ پہلے سے ہی ایسی خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ روہت شرما نے ٹیم کے حق میں یہ مشورہ دیا تھا کہ انھیں سڈنی ٹیسٹ کے پلیئنگ الیون میں شامل نہ کیا جائے۔ کچھ خبریں ایسی بھی آئیں کہ ان کی خراب کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے آرام دینے پر اتفاق رائے قائم ہوا۔ ظاہر ہے ایسے میں روہت شرما کے چاہنے والے جلد ان کے فارم میں واپس آنے اور ٹیسٹ کرکٹ میں پھر سے دبدبہ قائم کرنے کی دعا کریں گے۔ حالانکہ ہندوستان کے سابق مایہ ناز بلے باز سنیل گاوسکر کا کچھ اور ہی ماننا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روہت شرما اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے آسٹریلیا کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں 2 تبدیلی کی ہے۔ روہت شرما کی جگہ شبھمن گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور زخمی تیز گیندباز آکاش دیپ کی جگہ پرسدھ کرشنا کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔ روہت شرما کی غیر موجودگی میں تیز گیندباز جسپریت بمراہ ٹیم کی کمان سنبھال رہے ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، روہت شرما کے ٹیسٹ کیریئر سے متعلق کہنا ہے کہ ہندوستان کو طویل مدت تک اب ٹیسٹ میچ نہیں کھیلنا ہے، اس لیے ٹیم اب روہت شرما سے آگے بڑھ چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اب کسی ایسے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جو 2027 ڈبلیو ٹی سی کے اگلے سائیکل تک سرگرم رہ سکے۔ گواسکر نے یہ بیان ایک اسپورٹس چینل پر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے بیان میں یہ بھی جوڑا ہے کہ ہندوستانی ٹیم جون 2025 میں کھیلنے جانے والے ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں پہنچتی دکھائی نہیں دے رہی۔ انھوں نے کہا کہ ’’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائے گا۔ میرا یہ بھی ماننا ہے کہ روہت ملبورن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔‘‘ پھر وہ کہتے ہیں کہ ’’ڈبلیو ٹی سی کا اگلا سائیکل ہندوستان کے لیے انگلینڈ سیریز سے شروع ہوگا، اس لیے وہ کسی ایسے کھلاڑی کی تلاش کریں گے جو 2027 تک سرگرم رہے۔ شاید ہم نے ملبورن میں روہت کو آخری بار ٹیسٹ کھیلتے ہوئے دیکھ لیا ہے۔‘‘

Published: undefined

گواسکر کا کہنا ہے کہ سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے روہت شرما کو آرام دینے کے پیچھے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کا کردار یقینی طور پر رہا ہوگا۔ ہندوستان 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں فی الحال 2-1 سے پیچھے چل رہا ہے، اور اسے اگر ڈبلیو ٹی سی فائنل کی دوڑ میں بنے رہنا ہے تو ہر حال میں سڈنی ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنی ہوگی۔

Published: undefined

گواسکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگرکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ میں جو بھی ہوتا ہے، سلیکشن کمیٹی ہی طے کرتی ہے۔ وہی فیصلہ کرتی ہے کہ ٹیم میں کس کھلاڑی کو جگہ ملے گی۔ جب آپ بیرون ملکی دورے پر جاتے ہیں تو کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر چیزوں کو غور سے دیکھتے ہیں اور فیصلہ کرتے ہیں۔ اگرکر اس وقت سڈنی میں موجود ہیں، اس لیے روہت کو باہر رکھنے کے فیصلے میں ان کی حمایت بھی شامل ہوگی۔ ہو سکتا ہے کہ ٹیم کے کچھ سینئر کھلاڑیوں سے بھی رائے لی گئی ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined