کرکٹ

آسٹریلیا پہنچنے کے ساتھ ہی روہت-کوہلی نے شروع کی ٹریننگ، نیٹ پر خوب بہایا پسینہ

عالمی کپ 2027 میں روہت-وراٹ شرکت کریں گے یا نہیں اس بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ لیکن آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ونڈے سیریز ان دونوں کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@BCCI</p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @BCCI

 

ہندوستانی ٹیم کے سینئر بلے باز اور سابق کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی 3 میچوں کی ونڈے سیریز کھیلنے کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں۔ پرتھ میں 19 اکتوبر کو ہونے والے پہلے ونڈے سے قبل روہت-کوہلی نے خوب پریکٹس کی۔ ہندوستانی ٹیم کے پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران نیٹس پر دونوں نے ہی کافی پسینہ بہایا۔ تمام کرکٹ شائقین کی نظریں روہت اور کوہلی پر مرکوز ہیں، کیونکہ یہ دونوں مایہ ناز کھلاڑی رواں سال فروری-مارچ میں آخری بار بین الاقومی میچ کھیلتے ہوئے میدان پر نظر آئے تھے۔

Published: undefined

دونوں سابق کپتانوں نے نیٹس پر تقریباً 30 منٹ تک بلے بازی کی۔ ہندوستانی ٹیم 29 اکتوبر سے شروع ہونے والے 3 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچ کے شارٹ فارمیٹ کے دورے کے لیے بدھ اور جمعرات کو 2 گروپ میں پہنچی۔ روہت شرما کو نیٹس میں کچھ وقت گزارنے کے بعد ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ طویل بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ نیٹ پریکٹس کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیم کے گیند بازی کوچ مورنی مورکل کےساتھ بات کرتے نظر آئے۔

Published: undefined


واضح رہے کہ ہندوستان کے دونوں مایہ ناز کرکٹر وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے رواں سال کی شروعات میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور گزشتہ سال بارباڈوس میں ٹی20 عالمی خطاب جیتنے کے بعد اس فارمیٹ کو بھی الوداع کہہ دیا تھا۔ یہ آخری موقع ہو سکتا ہے کہ جب یہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا میں کھیلیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تمام کی نگاہیں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی کارکردگی پر مرکوز رہیں گی۔ یہ سیریز بین الاقوامی کرکٹ میں ان دونوں کھلاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے بھی کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی کپ 2027 میں وراٹ-روہت شرکت کریں گے یا نہیں اس بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ لیکن آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز ان دونوں کے لیے کسی امتحان سے کم نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined