معروف آل راؤنڈر آندرے رسیل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ 2014 سے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے لیے کھیل رہے آندرے رسیل کو آئندہ آئی پی ایل سیزن (2026) سے قبل کے کے آر نے ریٹین نہیں کیا تھا۔ ایسا مانا جا رہا تھا کہ جب رسیل آئی پی ایل کی نیلامی میں جائیں گے تو انہیں فرنچائزی بڑی قیمت ادا کر کے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کی کوشش کر سکتے تھے۔ لیکن نیلامی سے قبل ہی آندرے رسیل نے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا۔
Published: undefined
آئی پی ایل 2026 کی نیلامی سے قبل کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے صرف 12 کھلاڑیوں کو ہی ریٹین کیا تھا۔ اس میں سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ 12 سیزن سے ٹیم کا حصہ رہے رسیل کو ریٹین نہیں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رسیل نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں کے کے آر میں گزارے ہوئے چند یادگار لمحے تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ آئی پی ایل 2026 میں کے کے آر میں ایک نئے کردار میں نظر آئیں گے۔
Published: undefined
رسیل نے پوسٹ میں لکھا کہ ’’آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں، لیکن سویگ نہیں چھوڑ رہا۔ آئی پی ایل کیریئر شاندار رہا، 12 سیزن کی یادیں اور کے کے آر فیملی سے ملا بہت سارا پیار۔ میں دنیا کی دیگر کرکٹ لیگ میں چھکے مارتا رہوں گا اور وکٹ لیتا رہوں گا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’اورسب سے اچھی بات یہ ہے کہ میں گھر نہیں چھوڑ رہا ہوں۔ آپ مجھے ایک نئے کردار میں دیکھیں گے، کے کے آر کے سپورٹ اسٹاف میں، 2026 کے پاور کوچ کے طور پر، نیا چیپٹر اور نئی انرجی۔ ہمیشہ نائٹ کے لیے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ آندے رسیل کے کے آر کے لیے پوسٹر بوائے کے طور پر جانے جاتے تھے۔ اس لیے کئی لوگوں کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ رسیل نے دہلی کے لیے کھیل کر اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ 2012 اور 2013 میں دہلی کے لیے کھیلے تھے، 2014 میں وہ کے کے آر میں شامل ہوئے اور تب سے اب تک اسی ٹیم کا حصہ بنے رہے۔ آندرے رسیل نے دہلی کیپیٹلس کے لیے 7 میچ میں 58 رن اسکور کیے اور ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ کے کے آر کے لیے رسیل نے 133 میچ میں 2593 رن بنانے کے ساتھ 122 وکٹ بھی حاصل کیے تھے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کے کے آر نے آئی پی ایل 2026 کے لیے 2 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 12 کھلاڑیوں کو ریٹین کیا تھا۔ ریٹین ہونے والے کھلاڑی یہ ہیں: اجنکیا رہانے، انگکرش رگھوونشی، انوکول رائے، ہرشت رانا، منیش پانڈے، رمندیپ سنگھ، رنکو سنگھ، روومن پاول، سنیل نارائن، عمران ملک، ویبھو اروڑہ اور ورون چکرورتی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined