تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
کپتان اسمرتی مندھانا (81) اور ڈینیئل وائٹ (42) کی طوفانی بلے بازی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے پیریعنی کل ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے چوتھے میچ میں دہلی کیپٹلس کو 22 گیندیں باقی رہتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
Published: undefined
دہلی کیپٹلس کے 141 کے اسکور کے جواب میں بلے بازی کرنے اتری آرسی بی کے لئے اسمرتی مندھانا اور ڈینیئل وائٹ کی اوپننگ جوڑی نے طوفانی انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے تیز رفتاری سے رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 107 رنز کی شراکت ہوئی۔ 11ویں اوور میں اروندھتی ریڈی نے ڈینیئل وائٹ کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ ڈینیئل وائٹ نے 33 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ اسمرتی مندھانا نے 46 گیندوں میں 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 81 رنوں کی اننگ کھیلی۔ انہیں 16ویں اوور میں شکھا پانڈے نے آؤٹ کیا۔ آر سی بی نے 16.2 اوور میں 146 رن بناکر میچ آٹھ وکٹ سے جیت لیا۔ ایلیس پیری (سات) اور ریچا گھوش (11) رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔دہلی کی جانب سے اروندھتی ریڈی اور شکھا پانڈے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
اس سے قبل یہاں کل آر سی بی کی کپتان اسمرتی مندھانا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری دہلی کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے پہلے ہی اوور میں اوپنر شیفالی ورما (0) کا وکٹ گنوادیا۔ اس کے بعد کپتان میگ لیننگ اور جمائمہ روڈریگز نے اننگ کو سنبھالا اور دوسرے وکٹ کے لیے 59 رنوں کی شراکت قائم کی۔ ساتویں اوور میں جارجیا ویرہم نے جمائمہ روڈریگز کو اسٹمپ آؤٹ کرکے دہلی کو بڑا جھٹکا دیا۔
Published: undefined
جمائمہ روڈریگز نے 22 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں کم گارتھ نے میگ لیننگ (17) کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد آر سی بی کے بولنگ اٹیک کے سامنے دہلی کے بلے باززیادہ دیر ٹھہر نہیں سکے۔ اینابیل سدرلینڈ (19)، جیس جوہاناسن (ایک)، ماریزان کپ (12)، سیرہ برائس (23) اور شکھا پانڈے (14)، اروندھتی ریڈی (چار) اور رادھا یاوچ (صفر) پر آؤٹ ہوئیں۔ دہلی کی پوری ٹیم 19.3 اوور میں 141 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
Published: undefined
آر سی بی کی جانب سے رینوکا سنگھ اور جارجیا ویرہم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ کم گارتھ اور ایکتا بشت نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب