کرکٹ

رنجی ٹرافی میچ سے کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں رویندر جڈیجہ

ذرائع کے مطابق جڈیجہ کی ری ہیبلی ٹیشن تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور وہ 24 جنوری سے سوراشٹرا اور تمل ناڈو کے درمیان ہونے والے رنجی ٹرافی میچ میں کھیل سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>رویندر جڈیجہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

رویندر جڈیجہ، تصویر آئی اے این ایس

 

بنگلورو: ہندوستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کے رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کے لئے پانچ ماہ بعد کھیلتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو نے ہفتہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جڈیجہ نے اس ہفتے کے شروع میں گیندبازی اور بلے بازی دوبارہ شروع کی، حالانکہ انہیں مقابلے میں واپس آنے سے پہلے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

Published: undefined

جڈیجہ نے اگست میں ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان کے لیے اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔ ستمبر میں ان کے گھٹنے کی سرجری ہوئی تھی جس کے بعد وہ این سی اے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق جڈیجہ کی ری ہیبلی ٹیشن تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور وہ 24 جنوری سے سوراشٹرا اور تمل ناڈو کے درمیان ہونے والے رنجی ٹرافی میچ میں کھیل سکتے ہیں۔ بی سی سی آئی نے جڈیجہ کو آسٹریلیا کے خلاف 9 فروری سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے، حالانکہ سکریٹری جے شاہ کے مطابق ان کی واپسی فٹنس پر منحصر ہے۔

Published: undefined

بارڈر-گواسکر ٹرافی کا نتیجہ ہندوستان اور آسٹریلیا دونوں کے لیے اہم ہے کیونکہ دونوں جون میں اوول میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ ہندوستان کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سیریز جیتنے کی ضرورت تھی، جس سے وہ ڈبلیو ٹی سی کے دونوں ایڈیشن کے فائنل میں شرکت کرنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم سیریز کے آغاز سے قبل بنگلورو میں ایک تیاری کیمپ میں حصہ لے گی جبکہ ہندوستانی ٹیم یکم سے 5 فروری تک ناگپور کیمپ میں ہوگی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined