کرکٹ

آئی پی ایل 2025: رائل چیلنجرس بنگلورو کے کپتان بنائے گئے رجت پاٹیدار، وراٹ کوہلی نے دی مبارک باد

رجت پاٹیدار نے 2021 میں آر سی بی کی طرف سے آئی پی ایل کا ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے اب تک 27 مقابلوں میں 799 رن بنائے ہیں جس میں ان کا اوسط 37.74 اوراسٹرائک ریٹ 158.85 ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رجت پاٹیدار، تصویر 'ایکس'&nbsp;<a href="https://x.com/RCBTweets">@RCBTweets</a></p></div>

رجت پاٹیدار، تصویر 'ایکس' @RCBTweets

 

رائل چیلنجرس بنگلورو نے جمعرات کو آئی پی ایل 2025 کے لیے رجت پاٹیدار کو ٹیم کی کمان سونپ دی ہے۔ اس سلسلے میں آر سی بی نے سوشل میڈیا پوسٹ اور لائیو سیشن کے ذریعہ رجت پاٹیدار کو ٹیم کا نیا کپتان بنائے جانے کا اعلان کیا۔

آر سی بی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا، "آر سی بی کے اگلے کپتان ہیں۔۔۔ کھیل کے کئی عظیم کھلاڑیوں نے آر سی بی کے لیے ایک وسیع کپتانی وراثت بنائی ہے اور اب اس متوجہ، بے خوف اور بہترین کھلاڑی کے لیے ہمیں فخر کی طرف لے جانے کا وقت آ گیا ہے۔ دباؤ میں پُرسکون اور چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت، جیسا کہ انہوں نے ہمیں ماضی میں دکھایا ہے، آر سی بی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ خواتین و حضرات، چلیے اسے ہمارے اسپن بیشر کے سنیں، جو پُرسکون اور نرم ہے۔ رجت پاٹیدار۔"

Published: undefined

آر سی بی کے اسٹار کھلاڑی اور سابق کپتان وراٹ کوہلی نے بھی ایک ویڈیو جاری کرکے رجت پاٹیدار کو نیا کپتان بنائے جانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا، "رجت سب سے پہلے آپ کو نیک خواہشات! آپ اس فرنچائزی میں جس طرح بڑھے اور جس طرح آپ نے مظاہرہ کیا، اس سے آپ نے ملک بھر کے آر سی بی فینس کے دلوں میں جگہ بنائی، وہ واقعی آپ کو کھیلتے دیکھنے کے لیے پُر جوش ہیں۔ آپ کپتان بننے کے حقدار ہیں۔"

کوہلی نے آگے کہا، "میں اور پوری ٹیم آپ کے پیچھے کھڑی ہے اور آپ کو ہماری پوری حمایت حاصل ہے۔ یہ بڑی ذمہ داری ہے۔ میں نے طویل وقت تک کپتانی کی ہے۔ فاف ڈوپلیسس نے گزشتہ سال کپتانی کی۔ آپ کو اس ذمہ داری کو آگے لے جاتے ہوئے دیکھنا، یہ آپ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ آپ نے کپتانی حاصل کرنے کا اعزاز کمایا ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ آپ طاقت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔"

Published: undefined

واضح ہو کہ آر سی بی نے بدھ کو بتایا تھا کہ جمعرات کو آئندہ سیزن کے لیے کپتان کے نام کا اعلان ہوگا۔ اس وقت قیاس لگایا جا رہا تھا کہ کوہلی دوبارہ ٹیم کے کپتان بنیں گے، ویسے یہ بھی رپورٹ تھی کہ اگر کوہلی کپتانی کرنے سے انکار کرتے ہیں تو رجت پاٹیدار اور کرونال پانڈیا کے نام دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ آر سی بی نے آج رجت پاٹیدار کے نام پر مہر لگا دی۔

Published: undefined

رجت پاٹیدار کی بات کی جائے تو انہوں نے صرف 4 سال میں ہی اپنی قسمت کو چمکا دیا ہے۔ انہوں نے 2021 میں آر سی بی کی طرف سے آئی پی ایل کا ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے ابھی تک 27 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں جس میں 799 رن بنائے۔ ان کا اوسط 37.74 ہے جبکہ اسٹرائک ریٹ 158.85 رہا ہے۔ پاٹیدار گھریلو کرکٹ میں مدھیہ پردیش کی ٹیم کی کمان سنبھال چکے ہیں۔ آئی پی ایل کا آٹھواں سیزن اگلے مہینے شروع ہو رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ 17 سال سے آئی پی ایل جیتنے کا خواب دیکھ رہی آر سی بی کو اس بار پاٹیدار کی کپتانی میں وہ خوشگوار لمحہ حاصل ہوگا یا نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined