کرکٹ

رہانے اور پجارا نے ہندوستان کو سنبھالا

ہندوستان نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ گنواکر 181 رن بنالئے ہیں جبکہ انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 27 رن کی معمولی برتری حاصل ہے۔ ہندوستان ابھی 154 رن سے آگے ہے اور اس کے چار وکٹ باقی ہیں۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس 

آؤٹ آف فارم چل رہے نائب کپتان اجنکیا رہانے (61) اور چتیشور پجارا (45) رن بنا کر اپنے فارم میں واپسی کی ہے اور ٹیم کا سنبھالا ہے۔ انہوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 100 رن کی شاندار شراکت داری کی جس کی بدولت ہندوستان نے تین وکٹ پر 55 رن کی خراب صورتحال سے ابھرکر روشنی کے سبب اتوار کو چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں چھ وکٹ گنواکر 181 رن بنالئے تھے۔ انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 27 رن کی معمولی برتری حاصل تھی۔ ہندوستان ابھی 154 رن سے آگے ہے اور اس کے چار وکٹ باقی ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان نے انگلینڈ کو دن کی آخری گیند پر پہلی اننگز میں 391 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 364 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ نے 27 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی تھی۔ ہندوستان نے آج چوتھے دن اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔

Published: undefined

ہندوستان کو پہلا دھچکا 18 کے اسکور پر لگا جب فارم میں چل رہے اور پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے لوکیش راہل صرف پانچ رنز بنا کر وکٹ کیپر جوس بٹلر کے ہاتھوں فاسٹ گیند باز مارک ووڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اوپنر روہت شرما نے 36 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور مارک ووڈ کی گیندپر باؤنڈری کے قریب معین علی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ روہت نے 36 گیندوں کی اپنی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ روہت کاوکٹ 27 کے اسکور پر گرا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ میچ کس کروٹ جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined