کرکٹ

فائنل کے دوران فلسطینی حامی نوجوان نے میدان میں گھس کر وراٹ کوہلی کو گلے لگایا

فلسطینی حامی نوجوان سیکیورٹی بندوبست کو توڑ تے ہوئے میدان میں داخل ہوا۔ جس کے بعد وہ دوڑتے ہوئے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے پاس پہنچا ۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میچ کے دوران فلسطین کا ایک حامی اچانک اسٹیڈیم میں بیچ میدان میں گھس گیا اور وراٹ کوہلی کے پاس جاپہنچا۔ اس کے بعد پولیس نے میدان میں ہی  فلسطینی حامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

Published: undefined

فلسطینی حامی نوجوان سیکیورٹی بندوبست کو توڑ تے ہوئے میدان میں داخل ہوا۔ جس کے بعد وہ دوڑتے ہوئے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے پاس پہنچا اور ان کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔ نوجوان نے وراٹ کوہلی کو گلے لگایا ۔ اس نے چہرے پر فلسطین کا جھنڈے کا ماسک پہنا ہوا تھا۔ گراؤنڈ کے عملہ نے فوری طور پر نوجوان کو پکڑ ا اورمیدان سے باہر لے گئے جب کہ اس دوران مختصر وقت کے لیے میچ بھی روکنا پڑا۔

Published: undefined

کوہلی کو گلے لگانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں نوجوان کو فلسطینی پرچم والا ماسک پہننا ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اس کی ٹی شرٹ پر انگریزی میں ’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘ کا مطالبہ درج ہے۔

Published: undefined

فلسطینی حامی شخص نے چہرے ماسک لگایا ہوا تھا۔ اس واقعے کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ سیکیورٹی کے حوالے سے اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ تاہم اسےسکیورٹی عملے نے پکڑ لیا اور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس شخص کو آسٹریلا کا شہری بتایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined