کرکٹ

اصلاح کے لئے بیک فٹ میں 150 باؤنسر گیندیں کھیلیں: شیفالی ورما

شیفالی نے کہا کہ سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی کے مدنظر منعقدہ ہریانہ مرد ٹیم کے کیمپ سے مجھے کافی فائدہ ملا ہے۔ پہلے میرا بیک فٹ بہت کمزور تھا لیکن رنجی گیند بازوں کو کھیلنے کے بعد مجھے تکنیک میں مدد ملی

شیفالی ورما، تصویر آئی اے این ایس
شیفالی ورما، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستانی خواتین ٹیم کی سلامی بلے باز شیفالی ورما نے کہا کہ ان کا ہدف ہر سیریز سے سبق حاصل کرنا اور بطور کرکٹر اصلاح کرنا ہے۔ ان کے مطابق اس سال سید مشتاق علی ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے مدنظر منعقدہ ہریانہ مرد ٹیم کے کیمپ میں ٹریننگ کرنا ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔ اس سے ان کے بیک فٹ پر کھیلنے میں اصلاح ہوئی ہے۔

Published: undefined

دراصل ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شیفالی باونسر کے خلاف پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ پرسکون نظر آئیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ یہ میری پریکٹس کا نتیجہ تھا۔ اس سیریز سے پہلے میں ایک منصوبہ کے مطابق 150 باونسر گیندیں کھیلیں اور ایک ہی طرح کی بار بار پریکٹس کی۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے جنوبی افریقہ سیریز میں بہتر کارکردگی کی ہے۔ اگر آپ کسی چیز میں بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور صرف ایک بار کوشش کرنے کے بعد مطمئن ہو جاتے ہیں تو یہ کبھی کام نہیں کرتا ہے۔

Published: undefined

شیفالی نے کہا کہ اس سال سید مشتاق علی ٹی ٹوئنٹی ٹرافی کے مدنظر منعقدہ ہریانہ مرد ٹیم کے کیمپ سے مجھے کافی فائدہ ملا ہے۔ پہلے میرا بیک فٹ بہت کمزور تھا لیکن رنجی گیند بازوں کو کھیلنے کے بعد مجھے تکنیک میں مدد ملی اور میرے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined