رشبھ پنت، تصویر آئی اے این ایس
خراب فارم سے جوجھ رہے لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ دراصل بی سی سی آئی نے پنت پر لاکھوں روپے کا جرمانہ لگا دیا ہے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ ٹیم کے گیندباز دگویش سنگھ راٹھی پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ممبئی کے خلاف میچ جیتنے والی لکھنؤ سپر جائنٹس کو میچ کے دوران سست اوور ریٹ کی وجہ سے خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔
Published: undefined
رشبھ پنت پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ لگا ہے جبکہ دگویش راٹھی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ راٹھی نے گیندبازی کے دوران بلے باز کو آؤٹ کرنے کے بعد غلط اشارہ کیا تھا۔ گزشتہ میچ میں بھی راٹھی کو ان کی اسی طرح کی حرکت کے لیے سزا ملی تھی۔ وہ وکٹ لینے کے بعد بلے باز کی طرف ایسے اشارہ کرتے ہیں جیسے ان کا حساب کتاب نپٹا رہے ہیں۔
Published: undefined
آئی پی ایل کی طرف سے جاری میڈیا ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت پر جمعہ کو بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم، لکھنؤ میں ممبئی انڈینس کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے 16ویں میچ کے دوران سست اوور ریٹ بنائے رکھنے کے لیے جرمانہ لگایا گیا ہے۔ چونکہ یہ آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی دفعہ 2.22 کے تحت ان کی ٹیم کا اس سیزن کا پہلا جرم تھا جو کم سے کم اوور ریٹ غلطی سے متعلق ہے اس لیے پنت پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔
Published: undefined
وہیں دگویش راٹھی نے اس سیزن میں دفعہ 2.5 کے تحت دوسرا لیول-1 کا جرم کیا ہے اور اس لیے انہیں 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ملے ہیں۔ اس سے پہلے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں جڑ چکا ہے، جو ان کو یکم اپریل 2025 کو پنجاب کنگس کے خلاف کھیلے گئے ایل ایس جی کے میچ کے دوران ملا تھا۔ ضابطہ اخلاق کے لیول-1 کی خلاف ورزی کے لیے میچ ریفری کا فیصلہ آخری اور قابل قبول ہوتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined