کرکٹ

پاکستان اسکاٹ لینڈ کے خلاف مسلسل پانچویں جیت کے ارادے سے میدان پر اترے گا

زبردست فارم میں کھیل رہا اور ٹی۔20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکا پاکستان اتوار کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہونے والے گروپ دو مقابلے میں مسلسل پانچویں جیت حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

شارجہ: زبردست فارم میں کھیل رہا اور ٹی۔20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکا پاکستان اتوار کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہونے والے گروپ دو مقابلے میں مسلسل پانچویں جیت حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گا۔

Published: undefined

پاکستان نے اپنے چاروں میچ آسانی سے جیت کر سب سے پہلے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی اور اب اس کے نشانہ پر اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ہوگی۔دوسری طرف اسکاٹ لینڈ کو پاکستان کے شکنجہ میں آنے سے بچنے کے لئے کچھ کرشمائی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا لیکن کل اسکاٹ لینڈ نے جس طرح ہندوستان کے خلاف ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایسا امکان کم ہی لگتا ہے۔

Published: undefined

سیمی فائنل میں اترنے سے پہلے پاکستان کی ٹیم اگر کوئی تجربہ کرنا چاہتی ہے تو وہ اس میچ میں کرسکتی ہے۔ دوسری طرف ہندوستان کے خلاف کل ہوئے میچ میں محض 85 رن پر سمٹ جانے والی اسکاٹش ٹیم اپنی کارکردگی میں کچھ بہتری لانا چاہے گی تاکہ وہ کچھ احترام کے ساتھ عالمی کپ سے وداعی لے سکے۔

Published: undefined

اسکاٹ لینڈ کے کپتان کائل کوئتزر نے ہندوستان کے خلاف میچ کے بعد کہا کہ دیکھئے کسی بھی ٹیم کے لئے تجربہ بہت معنی رکھتا ہے ظاہر ہے آج کا نتیجہ ویسا بالکل نہیں رہا جیسی ہم نے امید کی تھی لیکن ہمیں ان جیسے دنوں کے لئے تیار رہنا ہوگا کیونکہ اسی راستے پر چلتے ہوئے ہی ہم بہتر دنوں کی خواہش کرسکتے ہیں۔ ہندوستان نے اعلی درجہ کا کھیل دکھایا ہے، اس سے بھی ہمیں سیکھنا چاہئے۔ مجھے اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں پر فخر ہے، لیکن ہمیں ابھی مزید بہت کچھ سیکھنا ہے۔

کوئتزر نے پاکستان کے خلاف مقابلے کے لئے کہاکہ ہم اس میچ کے لئے بھی تیاری کررہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ پازیٹیونوٹ کے ساتھ ہم گھر واپس جائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined