کرکٹ

پاکستانی ٹیم کولمبو کے لئے دو فروری کو روانہ ہوگی!

پاکستانی بورڈ نے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے بائیکاٹ کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے اور ٹیم دو فروری کو سری لنکا روانہ ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2026 کے ٹی ٹوینٹی عالمی  کپ کے بائیکاٹ سے متعلق قیاس آرائیوں کو عملی طور پر ختم کر دیا ہے۔ بورڈ نے دو فروری کی صبح کولمبو، سری لنکا کے لیے روانہ ہونے کے لیے اپنی ٹیم کو مکمل طور پر تیار کر لیا ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ نہ تو ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور نہ ہی پاکستان 15 فروری کو ہندوستان کے خلاف ہائی وولٹیج میچ سے دستبردار ہو گا۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی سی بی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ عالمی  کپ کے لیے سفری پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہےاوراس نےبائیکاٹ کی کالو ں کو  بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ہندوستان میں کھیلنے کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کی حمایت کی، لیکن مزید آگے جانے سے آئی سی سی کے ساتھ اس کی پوزیشن کمزور ہوگی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی، پی سی بی، اور آئی سی سی کے درمیان سہ فریقی معاہدے کے تحت، 2027 تک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی کے تمام میچز غیر جانبدار مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ نتیجتاً پاکستان کے عالمی  کپ کے تمام میچز بشمول فائنل (اگر ٹیم کوالیفائی کرتی ہے) تو  سری لنکا میں منعقد ہوں گے۔

Published: undefined

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں واضح کیا کہ کسی بھی فیصلے سے پاکستان کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہونا چاہیے اور آئی سی سی اور دیگر بورڈز کے ساتھ تعلقات کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے۔

Published: undefined

اندرونی ذرائع نے بائیکاٹ کی میڈیا رپورٹس کو افواہوں کے طور پر مسترد کردیا اور کہا  ہےکہ ہندوستانی حکومت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے میچ غیر جانبدار مقامات پر منعقد نہیں ہوسکتے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined