تصویر بشکریہ آئی اے این ایس
ایشیا کپ کا دسواں میچ کل دبئی میں پاکستان اور میزبان یو اے ای کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ میں یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر پاکستان نے سپر 4 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس کے بعد اتوار کو ہندوستان کے ساتھ پاکستان کی جھڑپ کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخر زمان کی ففٹی اور شاہین آفریدی کی دھماکہ خیز بلے بازی کی بدولت یو اے ای کو 147 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ یہ میچ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ کیونکہ پاکستانی ٹیم نے شام چھ بجے کے قریب میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم پاکستانی ٹیم بعد میں میچ کھیلنے پہنچی۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں اس گروپ سے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیمیں باہر ہو گئیں۔ ہندوستان اور پاکستان میچ 21 ستمبر کو ہوگا۔
Published: undefined
147 کے جواب میں یو اے ای نے اچھی شروعات کی۔ وسیم اور شرافو نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے۔ تاہم ٹیم کو پہلا دھچکا تیسرے اوور میں شرافو کی صورت میں لگا۔ کپتان وسیم بھی سستے میں روانہ ہوگئے۔ زوہیب بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد راہل چوپڑا نے 35 رنز بنا کر اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ دھرو نے بھی اس کا ساتھ دیا۔ لیکن دونوں وکٹوں کے نقصان کے بعد یو اے ای کی اننگز کا خاتمہ ہوگیا اور وہ میچ ہار گئے۔ اس شکست کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کی ایشیا کپ مہم بھی ختم ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined